مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل ممبرا دیوا علاقے میں ریلوے برج اور ٹریک پر ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کے خمار میں جان جوکھم میں ڈال کر سوشل سائٹس ٹک ٹاک پر ویڈیو بنا کر آپ لوڈ کرنے والے ممبرا کے دو رہائشی محسن ابراہیم مقادم، محمد شعیب قاسم نامی نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔
ریلوے پولیس کی گرفت میں آنے والے دونوں نوجوان سوشل سائٹس پر مشہور ہونے کے لیے اپنی جان پرواہ کیے بغیر حیرت انگیز سٹنٹ کا ویڈیو بناکر''ٹک ٹاک'' نامی سوشل سائٹ پر ڈالتے تھے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے مطابق دونوں نوجوان ریلوے برج پر بے خوف ہوکر ڈانس کا ویڈیو بنا رہے تھے۔