اردو

urdu

ETV Bharat / state

Red Alert in Mumbai شیواجی پارک اور دادر میں ریڈ الرٹ، سیکورٹی سخت - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

نوراتری اور دسہرہ کے پیش نظر ممبئی میں پولیس کی جانب سے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ شندے سینا اور اصل شیوسینا کے کارنوں میں تصادم کا خطرہ برقرار ہے۔ Red Alert in Dadar and Shivaji Park Mumbai

Tight security arrangements in Shivaji Park and Dadar remain on red alert
Tight security arrangements in Shivaji Park and Dadar remain on red alert

By

Published : Oct 1, 2022, 2:48 PM IST

ممبئی:ممبئی و مہاراشٹر میں نوراتری اور دسہرہ کے پیش نظر ممبئی پولیس نے الرٹ جاری کیا ہے۔ Navratri Security in Mumbai۔ ممبئی کے حساس علاقوں میں سیکورٹی میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی گربا راس اور دیگر تقریبات پر بھی پولیس کا سخت بندوبست تعینات کیا گیا ہے۔ ممبئی و مہاراشٹر میں پی ایف آئی پر چھاپہ مار کارروائی اور مسلسل آپریشن مرکزی سرکار کی معرفت پی ایف آئی اور اس کی ذیلی کل 8 تنظیموں پر پابندی کے بعد ممبئی پولیس نے بھی الرٹ جاری کیا ہے۔ Tight security arrangements in Shivaji Park and Dadar remain on red alert

اس سلسلہ میں بتایا گیا ہے کہ ممبئی کے مختلف علاقوں میں جہاں پی ایف آئی کے اثرات پائے جاتے تھے وہاں پولیس کو گشت میں اضافہ کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پی ایف آئی کارکنان کی فہرست تیار کر نے کی بھی تلقین کی گئی ہے۔ ممبئی میں دسہرہ اور نوراتری پر شندے سینا اور شیوسینا میں تصادم کے پس منظر میں پولیس کو ضروری ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ دسہرہ میں شندے سینا اور شیوسینا میں طاقت کے مظاہرہ کے دوران تصادم کا بھی خطرہ لاحق ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پولیس کے مطابق ایسے حالات میں دادر شیواجی پارک اور باندرہ ایم ایم آرڈے کے گراؤنڈ پر سیکورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور سیکورٹی کے دوران پولیس کو الرٹ رہنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔ شیواجی پارک ادھو ٹھاکرے گروپ روایتی دسہرہ ریلی سے خطاب کریں گے جب کہ ایم ایم آر ڈی گراؤنڈ پر شندے سینا کا خطاب ہوگا جس میں وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے خطاب کریں گے۔ ایسی صورتحال میں دونوں گروپ کے اراکین اگر آمنے سامنے آتے ہیں تو تصادم کا خطرہ بھی لاحق ہے اس لیے پولیس کے لیے یہ ریلیاں درد سر بن گئی ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ پولیس کمشنر وویک پھنسلکر ریلیوں کے انتظامات کا از خود جائزہ بھی لے رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شیوسینکوں نے ممبئی کے پولیس کمشنر وویک پھنسلکر سے ملاقات کر کے انہیں دسہرہ ریلی کے دوران انتظامات سے متعلق بھی آگاہ کیا ہے۔ دسہرہ ریلی شیوسینا کی روایت سے وابستہ ہے۔ یہ ریلی پہلے شیوسینا سربراہ بال ٹھاکرے منعقد کیا کرتے تھے اور اس پارٹی کا وجود ہی دسہرہ ریلی پر ہوا تھا۔

دسہرہ ریلی پر طاقت کا مظاہرہ کر نے کے لیے شندے سینا نے بھی اراکین اسمبلیوں کو بھیڑ جمع کر نے کی ہدایت جاری کی ہے تاکہ ادھو ٹھاکرے گروپ سے بہتر ان کی دسہرہ ریلی ہو۔ دسہرہ ریلی پر جم غفیر جمع کرنے پر دونوں گروپ ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش بھی کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے یہی کوشش تصادم کی شکل بھی اختیار کر سکتی ہے۔ شیواجی پارک اور باندرہ گراؤنڈ میں پولیس نے ریڈ الرٹ کر دیا ہے۔ شیواجی پارک میں پولیس کی بھاری جمعیت کو تعینات کیا گیا ہے۔ دسہرہ ریلی کے انتظامات کو لے کر پولیس کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details