اردو

urdu

ETV Bharat / state

Maharashtra Corona Update مہاراشٹر میں کورونا سے تین مزید مریضوں کی موت

مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے 619 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جب کہ تین مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ Corona Cases In Maharashtra

مہاراشٹر میں کورونا سے تین مزید مریضوں کی موت
مہاراشٹر میں کورونا سے تین مزید مریضوں کی موت

By

Published : Sep 25, 2022, 10:21 AM IST

ممبئی: ریاست مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 619 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور تین مزید مریضوں کی موت ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت کی طرف سے اتوار کو جاری کردہ بلیٹن کے مطابق نئے کیسز کے ساتھ ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد اب بڑھ کر 81,18,804 ہو گئی ہے اور اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1,48,327 ہو گئی ہے۔ New Corona Cases In Maharashtra

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 686 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 79,66,768 ہوگئی۔ ریاست کی صحت یابی کی شرح 98.11 فیصد اور اموات کی شرح 1.82 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: India Corona Update ملک میں کورونا کے فعال معاملوں کی تعداد میں کمی


ریاست میں اس وقت 3,709 فعال معاملے ہیں جومختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details