ریاست مہاراشٹر کے جالنہ میں دارالحکومت ممبئی سے واپس آئے ایک ہی کنبہ کے تین افراد جمعرات کو کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے متاثر پائے گئے۔
مہاراشٹر: ایک ہی کنبہ کے تین افراد کورونا سے متاثر - New cases of corona virus
شہر جالنہ میں ممبئی سے واپس آئے ایک ہی کنبہ کے تین افراد کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔
مہاراشٹر: ایک ہی کنبہ کے تین افراد کورونا سے متاثر
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 'ایک خاتون اپنے شوہر اور دیور کے ساتھ ممبئی سے اپنے گاؤں واپس آئی جس کے بعد تینوں میں کورونا وائرس کی علامات نظر آنے کے بعد سرکاری ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔
تینوں کی ٹیسٹ رپورٹ آج آئی جس میں وہ متاثرہ پائے گئے۔ کورونا وائرس کے نئے معاملے آنے کے بعد ضلع میں متاثرین کی تعداد 44 ہوگئی ہے۔