اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورنگ آباد میں تین ایمبولینس سرکاری اسپتال کو عطیہ

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں کورونا کے مریضوں کو جلد از جلد طبی مدد پہنچانے اور کورونا پر قابو پانے کے لیے میونسپل کمشنر نے اور ان کی اہلیہ پولیس سپریٹنڈنٹ نے اپنی ذاتی اخراجات سے ایک ایمبولینس سرکاری اسپتال کو عطیہ کیا۔

By

Published : Sep 19, 2020, 3:29 PM IST

اورنگ آباد میں تین ایمبولینس سرکاری اسپتال کو عطیہ کیا گیا
اورنگ آباد میں تین ایمبولینس سرکاری اسپتال کو عطیہ کیا گیا

اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر استک کمار پانڈے اور ان کی اہلیہ پولیس سپریٹنڈنٹ موکشدہ پاٹل کی ایک ایک مہینے کی تنخواہ کے علاوہ وہ میونسپل کارپوریشن کے تمام افسران و ملازمین کی تنخواہ سے جمع شدہ رقم سے میونسپل کارپوریشن آفیسرایسوسی ایشن نے تین ایمبولینس خریدے ہیں ان میں سے ایک کارڈیاک ایمبولینس ہے۔

اورنگ آباد میں تین ایمبولینس سرکاری اسپتال کو عطیہ کیا گیا

اس موقع پر ایمبولینس کا افتتاح ریاست کے رابطہ وزیر سبھاش دیسائی کے ہاتھوں عمل میں آیا۔

ضلع میں مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے مریضوں کی اتنی بڑی تعداد کو کورونا ٹیسٹ کے لیے لانے لے جانے اور مثبت رپورٹ آنے پر مریضوں کو کووڈ کیئر سینٹر کے علاوہ گھاٹی اسپتال ضلع اسپتال یا دیگر اسپتالوں تک پہنچانے کے لیے ایمبولینس کی تعداد ناکافی ثابت ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ممبئی کے قریب لوکل ٹرین پٹتری سے اترگئی

یہی وجہ ہے کہ ایڈمنسٹریٹر پانڈے نے اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت شروع کی گئی سٹی بسوں میں سے دس کو ایمبولینس کے طور پر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اورنگ آباد میں تین ایمبولینس سرکاری اسپتال کو عطیہ کیا گیا

مریضوں کو بروقت اسپتالوں تک پہنچانے کے مقصد سے میونسپل آفیسرس ایسوسی ایشن نے تین ایمبولینس خریدنے کا فیصلہ کیا تھا۔ تو وہیں ایڈ مینیسٹیٹر پانڈے اور ان کی اہلیہ پولیس سپریٹنڈنٹ موکشدہ پاٹِل نے اس کام کے لیے اپنی ایک ایک مہینے کی تنخواہ دی ہے جبکہ میونسپل کارپوریشن کے تمام افسران اور ملازمین نے بھی ایک مہینے کی تنخواہ میں سے محض کچھ رقومات بطور دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details