اردو

urdu

ETV Bharat / state

Third Unani Conference ممبئی کے اسلام جمخانہ میں تیسری رفاقتِ یونانی کانفرنس کا انعقاد - ممبئی میں واقع اسلام جمخانہ

ممبئی میں واقع اسلام جمخانہ میں تیسری رفاقت یونانی کا نفرنس کا اہتمام کیا گیا۔اس سے قبل اترپردیش کے سہارنپور اور دہلی میں کانفرنس کا اہتمام کیا جا چکا ہے۔Third Unani Conference

ممبئی کے اسلام جمخانہ میں تیسری رفاقتِ یونانی کانفرنس کا انعقاد
ممبئی کے اسلام جمخانہ میں تیسری رفاقتِ یونانی کانفرنس کا انعقاد

By

Published : Nov 21, 2022, 4:27 PM IST

ممبئی :مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں واقع اسلام جمخانہ میں تیسری رفاقت یونانی کا نفرنس کا اہتمام کیا گیا۔اس سے قبل اترپردیش کے سہارنپور اور دہلی میں کانفرنس کا اہتمام کیا جا چکا ہے۔Third Unani Conference Held At Islam Gymkhana In Mumbai In Maharashtra

ممبئی کے اسلام جمخانہ میں تیسری رفاقتِ یونانی کانفرنس کا انعقاد

اس کانفرنس میں مہاراشٹر کے علاوہ دیگر ریاستوں کے حکماء اطباء تقسیم کار اور دواسازی کی صنعت سے وابستہ مختلف افراد نے شرکت کی۔ کمپنی کے بانی شعیب اکرم نے ممبئی میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں موجود طبیبوں اور دوافر وشوں کو طب یونانی سے وابستہ افراد کو طب یونانی کی ترقی کے کچھ گر بھی سمجھائے اور انہیں مشوروں سے نوازا۔

آیوراِن ویدار یمیڈیز کی جانب سے منعقد ہونے والی کانفرنس میں ماڈرن میڈیکل سائنس کے اس عہد میں یونانی طلب کو دیگر طریقہ ہائے علاج کے ہم پلہ بنانے کا عزم کیا گیا۔

اس کا نفرنس میں طب کے علاوہ دیگر شعبوں کی سر بر آوردہ شخصیات نے بھی شرکت کرتے ہوئے کانفرنس کو کامیاب بنایا۔آیوراِن دیدار ریمیڈیز کے روح رواں محمد شعیب اکرم نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آیوراِن ویدا ادویات کی تیاری کا طریقہ دیگر دواساز کمپنیوں سے مختلف ہے جس کی اپنی خصوصیت وافادیت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Seminar On Unani Tibbi بھوپال میں دو روزہ قومی سمینار کا انعقاد

شعیب اکرم نے کہاکہ آیوران ویدا نے دواؤں کو جدید انداز میں اس طرح تیار کیا ہے کہ اس میں لوگوں کو رغبت پیدا ہو۔ ان کی کمپنی نے 90ادویات تیار کی ہیں جن میں سے 60 پروڈکٹ بازار میں دستیاب ہیں۔ ان میں بہت سی دوائیں ایسی ہیں جنھیں دوسری کمپنیاں نہیں بناتی یا کم بناتی ہیں۔Third Unani Conference Held At Islam Gymkhana In Mumbai In Maharashtra

ABOUT THE AUTHOR

...view details