اورنگ آباد شہر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے جس کو دیکھتے ہوئے آج محرم کی دس تاریخ یعنی یوم عاشورہ کے دن اورنگ آباد میں کہیں پر بھی کوئی تقریب نہیں ہوئی۔
اورنگ آباد میں یوم عاشورہ پر کوئی تقریب نہیں
یوم عاشورہ کے دن مہاراشٹرکے اورنگ آباد شہر میں ماتمی جلوس اور علمبردار کمیٹی طرف سے سواریوں کا مجمع جمع ہوتا تھا لیکن اس مرتبہ کورونا وائرس کے سبب شہر میں نہ جلوس کی اجازت ملی اور نہ ماتم کی۔
اورنگ آباد
اورنگ آباد پولیس انتظامیہ پہلے ہی ماتمی جلوس اور مجمع پر پابندی عائد کی ہے جس کا اثر یہ ہوا کہ اورنگ آباد کے سٹی چوک علاقے میں جہاں ہر سال یوم عاشورہ کے دن پیر رکھنے کی جگہ نہیں رہتی تھی اور انسانی سروں کا سمندر دکھائی دیتا تھا وہ منظر آج دیکھنے کو نہیں ملا حالات عام دنوں کی طرح دیکھنے کو ملےجہاں لوگوں کی چہل پہل دکھائی دے رہی ہے ۔