اس حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا مگر مکینوں میں زبردست افرا تفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔
حادثہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی میونسپل کارپوریشن کی ٹیم اور پولیس انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر عمارت میں رہائش پذیر سبھی مکینوں کو خالی کراتے ہوئے بجلی اور نل کنکشن منقطع کردیا ہے۔
دومنزلہ عمارت کو میونسپل انتظامیہ نے خالی کرایا۔ویڈیو اس عمارت کے ہاوس نمبر 792 جس میں 18 کمرے تھے تقریباً تیس برس قبل تعمیر کیا گیا تھا،لیکن عمارت مخدوش ہوچکی تھی، اس کی خستہ حالت کو دیکھتے ہوئے ،پربھاگ سمیتی، نے اسے مخدوش عمارتوں کی فہرست میں ڈالتے ہوئے خالی کرنے کا نوٹس دیا تھا۔
اسکے بعد بھی مکین خالی نہیں کررہے تھے. مگر جمعہ کو پیش آئے حادثے کے بعد سبھی مکینوں سے عمارت کو خالی کرا لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ،پربھاگ سمیتی، دو نمبر کے حدود میں پیرانی پاڑا علاقے میں ایک اور چار منزلہ عمارت اچانک منہدم ہوگئی جس کے ملبے میں دب کر دو ہلاک اور 6 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
ان دونوں حادثوں کے بعد میونسپل افسران اور ملازمین کی جانب سے مخدوش عمارتوں کا سروے جاری ہے، شہر کے متعدد علاقوں میں مخدوش دکھائی دینے والی عمارتوں کو اسٹرکچرل آڈٹ کا نوٹس دینے اور انتہائی مخدوش عمارتوں کے مکینوں کو خالی کرانے کا سلسلہ بدستور جاری ہے.