اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی ایس پی کی مقامی یونٹ نے عید گاہ پر نماز پڑھنے مطالبہ کیا

مالیگاؤں شہر میں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی مقامی یونٹ کی جانب سے پولیس انتظامیہ سے یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ عید کے روز عید گاہ میدان میں اہلیان شہر کو کورونا گائیڈ لائنز اور سوشل ڈسٹنسنگ کے ساتھ نماز پڑھنے کی اجازت دی جائے۔

بی ایس پی کی مقامی یونٹ نے عید گاہ پر نماز پڑھنے مطالبہ کیا
بی ایس پی کی مقامی یونٹ نے عید گاہ پر نماز پڑھنے مطالبہ کیا

By

Published : May 8, 2021, 7:13 AM IST

اس تعلق سے بی ایس پی کے شہری صدر ظہور زم زم نے بتایا کہ فی الوقت پوری دنیا کورونا سے پریشان ہے لیکن اس وبا سے نمٹنے کے لئے دوا کے ساتھ ساتھ دعا کی بھی ضرورت ہے کیونکہ دعا اور عبادت پر قید نہیں لگائی جاسکتی اس لیے پولیس انتظامیہ شہریان کو عید گاہ پر نماز عیدالفطر پڑھنے کی اجازت دیں۔

بی ایس پی کی مقامی یونٹ نے عید گاہ پر نماز پڑھنے مطالبہ کیا

اس تعلق سے انھوں نے ایک مکتوب کے زریعے ضلع کلکٹر ایس پی سمیت وزیر اعلی سے بھی نماز پڑھنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

بی ایس پی کی مقامی یونٹ نے عید گاہ پر نماز پڑھنے مطالبہ کیا

ظہور زم زم نے برادران وطن سے بھی مطالبہ کیا ہے عیدالفطر کے روز وہ اپنے اپنے طور پر اس وباء کی خاتمے کے لیے دعا، پوجا اور پریئر کا اہتمام کریں۔

واضح رہے کہ کورونا کے بڑھتے معاملات کے پیشِ نظر ریاستی حکومت اور انتظامیہ نے ایک جی آر جاری کرتے ہوئے عوامی تقریبات پر وقتی طور پر پابندی عائد کردی ہے کیونکہ ریاست میں کورونا میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

حالانکہ اس سے قبل امن کمیٹی کے ذمہ داران نے بھی پولیس انتظامیہ سے عیدالفطر کے موقع پر عیدگاہ میں نماز ادا کرنے کی اجازت دینے کی بات رکھی تھی۔

اس پر ضلع ایس پی سچن پاٹل نے کہا تھا کہ وہ ضلع کے متعلقہ اعلیٰ افسران سے اس تعلق سے بات چیت کریں گے اس کے بعد جو شہر اور سب کے لئے بہتر ہوگا اس پر عمل کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details