اردو

urdu

ETV Bharat / state

G20 Meeting in Aurangabad ستائیس اور اٹھائیس فروری کو اورنگ آباد میں ہوگا جی ٹوینٹی اجلاس

اورنگ آباد میں جی ٹوئنٹی کانفرنس 27 اور 28 فروری کو منعقد کی جارہی ہے۔ اورنگ آباد میں جی ٹوئنٹی اجلاس کی تمام تر تیاریاں ضلع انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کی جانب سے تقریباً مکمل ہو چُکی ہے اس اجلاس کے لیے مرکزی وزیر برائے خواتین و بہبود اطفال اسمرتی ایرانی اورنگ آباد پہنچیں گی۔ جی ٹوینٹی اجلاس کے لیے ملک اور بیرون ملک سے ایک سو اٹھائیس وفود کی آمد متوقع ہے۔

G20 Meeting in Aurangabad
G20 Meeting in Aurangabad

By

Published : Feb 26, 2023, 9:43 AM IST

ستائیس اور اٹھائیس فروری کو اورنگ آباد میں ہوگا جی ٹوینٹی اجلاس

اورنگ آباد:اورنگ آباد شہر میں جی ٹوئنٹی اجلاس ہونے والا ہے، اس اجلاس میں ریاست اور ملک کے علاوہ بین الاقوامی سطح کے ایک سو اٹھائیس ڈیلی گیشن کی آمد متوقع ہے، اس دو روزہ اجلاس کا افتتاح مرکزی وزیر بہبود اطفال و خواتین اسمرتی ایرانی کے ہاتھوں عمل میں آنے والا ہے، اس بات کی جانکاری مرکزی مملکتی وزیر ڈاکٹر بھاگوت کراڑ نے دی، وہ اورنگ آباد کے ضلع کلکٹر آفس میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ اس سے قبل ہوئی میٹنگ میں دو روزہ اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، جائزہ میٹنگ میں اعلیٰ افسران بھی موجود تھے، واضح رہے کہ ستائس اور اٹھائیس فروری کو اورنگ آبادشہر میں جی ٹوئنٹی اجلاس منعقد ہونے والا ہے۔ مرکزی وزیر کا دعویٰ ہے کہ اس دو روزہ اجلاس کی وجہ سے مہاراشٹر میں روزگار کو بڑھاوا ملے گا۔ دو روزہ اجلاس میں ایلورہ فیسٹیول، اجنتا فیسٹیول اور خواتین کو خود کفیل بنانے کی سمت میں حکومت کے اقدامات اور لوکل ٹو ووکل اسکیم کے تحت صنعتی، کاروباری اور فوڈ اسٹالس بھی لگائے جائیں گے۔

ستائیس اور اٹھائیس فروری کو شہر میں ہوگا جی ٹوینٹی اجلاس
یہ بھی پڑھیں:

جی ٹوئنٹی اجلاس میں آنے والے تمام غیر ملکی مہمانان کی رہائش کا انتظام ہوٹل تاج دیوانتا اور راما انٹرنیشنل میں کیا گیا ہے. یہاں پر صنعتکار اور خواتین بچت گروپ کے اشتراک سے 30 اسٹال بھی لگائے جائیں گئے تاکہ لوکل پروڈکٹ کو اچھی فروخت مل سکے اور گھریلوں صنعتوں کی اشیاء میں اضافہ ہو. ساتھ ہی اورنگ آباد کے ہوٹل راما انٹرنیشنل میں مختلف موضوعات پر گفتگو ہوں گی. ساتھ ہی خواتین صنعتکاروں سے بات چیت کے علاوہ خواتین بہبود اطفال شعبہ میں خدمات انجام دینے والے سماجی خدمت گاروں سے بھی بات چیت کی جائیں گی. غیر ملکی مہمان شہر کے تاریخی مقامات کا دورہ کریں گے۔ ملک اور بیرون ملک سے جی ٹوئنٹی اجلاس میں ایک سو اٹھائیس وفود شاملِ ہو سکتے ہیں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details