اورنگ آباد:باپ بیٹے کی بین الریاستی ٹولی، جس نے گاڑی چوری اور ڈکیتی کے معاملات میں 33 کیس درج کیے تھے، اس ٹولی کو اورنگ آباد کرائم برانچ کی ٹیم نے گرفتار کیا۔ کرائم برانچ انسپکٹر سے ملی اطلاع کے مطابق مشتبہ ملزمان نے 14 جرائم کا اعتراف کیا ہے، اور انہیں ان کی لگژری کار سمیت پنڈلک نگر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ دسمبر میں دنیش پاٹل کی مہنگی کار 4-N علاقہ سے چور چوری کر گئے تھے۔ اس معاملہ میں شہر کے پنڈ لک نگر پولس اسٹیشن میں ایک کیس درج کیا گیا تھا۔ کرائم برانچ کی ٹیم کو اطلاع ملی کہ اس واقعہ کا مشتبہ شخص 12 جنوری کو ایک مہنگی کار میں ناریگاؤں علاقہ میں آیا تھا۔ ٹیم نے ایک جال بچھا کر شیخ داؤ دشیخ منظور ( عمر 58) اور اس کے بیٹے شیخ ارباز شیخ داؤد (عمر 19 سال دونوں دھڑ، گھاٹ نندرا، بلڈھانہ ) کو گرفتار کر لیا۔ مشتبہ ملزمان سے پوچھ گچھ کی گئی تو پہلے تو انہوں نے مختلف جوابات دیے۔ پولیس نے اسے گاڑی دکھائی تو اس نے انووا کار چوری کرنے کا اعتراف کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: