اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایکویریم فشز کے کاروبار میں دوبارہ بہتری آئی - مالیگاوں ای ٹی وی بھارت خبر

عالمی وبا کورونا وبا کے سبب نافذ کردہ لاک ڈاؤن کے سبب تمام چھوٹے بڑے کاروبار بالکل ٹھپ پڑگئے تھے اور اب جیسے جیسے کورونا کا زور کم ہونے لگا ہے ویسے ویسے چھوٹے موٹے کاروبار دوبارہ سے پٹری پر لوٹ رہے ہیں۔

ایکویریم فشز
ایکویریم فشز

By

Published : Jul 28, 2021, 1:21 PM IST

Updated : Jul 28, 2021, 3:31 PM IST

عالمی وبا کورونا وبا کے سبب نافذ کردہ لاک ڈاؤن کے سبب تمام چھوٹے بڑے کاروبار بالکل ٹھپ پڑگئے تھے اور اب جیسے جیسے کورونا کا زور کم ہونے لگا ہے ویسے ویسے چھوٹے موٹے کاروبار دوبارہ سے پٹری پر لوٹ رہے ہیں۔

ایکویریم فش

ایسا ہی ایک کاروبار ایکویریم فشز ( رنگین مچھلیوں) کا ہے۔ اب یہ کاروبار بھی رفتہ رفتہ بحال ہورہا ہے۔ حالانکہ با ذوق افراد اور چھوٹے بچے ہی ان فشز کے شوقین ہوتے ہیں۔

چونکہ دیگر پالتو جانوروں کو پالنے کے لئے جگہ اور ان کے دانہ پانی کا خرچ زیادہ ہوتا ہے۔ اس لیے زیادہ تر شوقیہ یا پھر سجاوٹ کے طور پر اپنے گھروں میں ایکویریم یا فش ٹینک رکھتے ہیں-


لاک ڈاؤن کے دوران ایکویریم فشز کا کاروبار کرنے والوں کو کافی نقصان اٹھانا پڑا تھا اور دکانیں بند ہونے کے سبب ان کی مچھلیاں بھوک اور بیماری سے ہلاک ہوگئی تھیں جس کی وجہ سے دکانداروں کو نقصان ہوا تھا-


تاہم اب صورتحال بہتر ہونے لگی ہے۔ کیونکہ لاک ڈاؤن کے ایام میں چھوٹے بڑے تمام افراد اپنے گھروں میں قید ہوکر رہ گئے تھے۔ اس کے علاوہ لاک ڈاون کے ایام میں ان کے پالتو جانوروں کا دانہ پانی ملنا بھی مشکل تھا۔

مزید پڑھیں :


اس لیے اب بہت سے لوگوں کا رجحان ایکویریم فشز کی طرف بڑھ رہا ہے۔ کیونکہ اسے رکھنا اور پالنا آسان ہے۔ اس لیے لوگ اپنی اپنی پسند کی مچھلیاں خرید رہے ہیں۔

Last Updated : Jul 28, 2021, 3:31 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details