اردو

urdu

ETV Bharat / state

قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزمین گرفتار - مہاراشٹر

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل شہر تھانے کے کوپری مارکیٹ علاقہ میں ایک شخص پر جان لیوا حملہ کرنے والے تین افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزمین گرفتار

By

Published : Sep 24, 2019, 12:00 AM IST

Updated : Oct 1, 2019, 6:59 PM IST

تھانے ڈپٹی پولیس کمشنر اویناش امبورے نے بتایا کہ شہر میں واقع کوپری سبزی منڈی میں گزشتہ شب تقریباً گیارہ بجے بابو نڈا نامی شخص پر تین افراد قاتلانہ حملہ کر کے فرار ہوگئے۔

قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزمین گرفتار، ویڈیو

شدید زخمی حالت میں بابو نڈا کو فوراً مقامی ہسپتال میں داخل کرایا گیا جبکہ واردات کی اطلاع موصول ہوتے ہی کوپری پولیس ٹیم نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے مقدمہ درج کر کے اس حملہ کرنے والے افراد کی تلاش شروع کی اس دوران پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ حملہ آور افراد کسارا میں ہیں اور پولیس نے انہین فوراً گرفتار کیا۔

گرفتار افراد میں دو نابالغ ہیں اور انھیں چلڈرن ہوم بھیج دیا گیا جبکہ اس حملہ کے کلیدی ملزم ہریش تیلورے کو پولیس نے اقدام قتل کی دفعہ کے تحت گرفتار کرلیا ہے۔

ڈی سی پی اویناش آمبورے نے بتایا کہ یہ جان لیوا حملہ ان لوگوں کی آپسی اور پرانی رنجش کے تحت کیا گیا تھا۔
پولیس معاملے کی مزید تفتیش کررہی ہے۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 6:59 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details