اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممبئی: چٹان کھسکنے سے دو ہلاک - huts

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل تھانے کے کلوا میں چٹان کھسکنے سے ایک اندوہناک حادثہ پیش آیا ہے۔

چٹان کھسکنے سے دو ہلاک

By

Published : Jul 30, 2019, 4:19 PM IST

تھانے میں مٹی کے تودہ کرنے سے جھوپڑے میں موجود دو افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ تین زخمی ہو گئے اور زخمی افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تھانے کے کلوا و ممبرا میں پوری پہاڑی تقریباً جھوپڑوں سے ڈھنکی ہوئی ہے یہاں جھوپڑا مافیا گھر بنا کر اسے فروخت کردیتے ہیں اور غریب عوام جنھیں سر چھپانے کے اس مہنگے شہر میں جگہ نہیں ملتی وہ مجبوراً جان ہتھیلی پر رکھ کر اپنے خاندان کے ساتھ یہاں رہنے پر مجبور ہوتے ہیں۔

اکثر برسات میں پہاڑ پر اس طرح کے حادثات رونما ہوتے ہیں، جیسا کہ آج کلوا کے آٹوکنیشور نگر کی آدرش مترل منڈل چال میں پیش آیا۔

بتایا جاتا ہے یہاں رات دیر گئے پہاڑ سے ایک بڑا پتھر لڑھکتے ہوئے تیزی سے نیچے کی جانب آکر ایک مکان پر گرا۔ اس پتھر کے پیچھے مٹی کے تودے بھی بہنے لگے اور وہ اس جھوپڑے پر آگرے۔

چٹان کھسکنے سے دو ہلاک

حادثہ پیش آتے ہی چیخ و بکا گونجنے لگی، پڑوسی لوگ فوراً باہر نکلے اور گھر کے اندر پھنسے لوگوں کو نکالنے کی کوشش کرنے لگے۔

اسی دوران راحت رسانی ٹیم، ڈیژاسٹر اور فائربریگیڈ عملہ کو بھی مطلع کیا گیا۔ ان سب کے پہنچنے اور ملبہ ہٹانے تک مٹی کے تودے میں آ کر دو جانیں تلف ہوچکی تھیں ایک مکان مالک بریبندر گوتم(40 برس) اور انکا بیٹاسنی گوتم(10 برس) جب کہ اہلیہ گریا گوتم( برس 35)کوزخمی حالت میں کلوا کے ہی شیواجی مہاراج سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ مزید دو تین افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

‌محکمہ ڈیژاسٹر کے مطابق اس آدرش مترل منڈل چال میں کل 15 مکان ہیں سبھی کو فوری طورپر خالی کرادیا گیا ہے اور ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔

حادثہ کی خبر سنتے ہی تھانے میونسپل کارپوریشن کے اعلیٰ افسران، محکمہ جنگلات کے افسران و دیگر محکمہ کے لوگ بھی پہنچے اسی دوران مقامی رکن اسمبلی جتیند راوہاڈ بھی یہاں پہنچے اور انھوں نے اس حادثہ کا ذمہ دار یہاں کے چال زمین مافیا کو بتایا۔

اوہاڈ نے الزام عائد کیا کہ بغیر افسران کی ملی بھگت سے ایک اینٹ نہیں لگ سکتا تو پھر جنگل کی زمین پر پہاڑ کے اتنی اونچائی تک اتنے سارے جھوپڑے کیسے بن گئے۔ ان غریبوں کی جان سے کھلواڑ کرنے والوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔

اوہاڈ نے مطالبہ کیا کہ یہاں بنے سبھی مکینوں کو وزیرا عظم اسکیم کے تحت مکان دیا جائے اسکے بعد اس خطرناک حصہ کو مکان سے خالی کراکے افسران و زمین مافیاؤں پر کاروائی کی جائے۔

محکمہ ڈیژاسٹر کے سنتوش کدم نے بتایا کہ رات کو اطلاع ملتے ہی ہم جائے حادثہ پر پہنچ گئے جس میں دو کی موت اور گھر کی ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

راحت رسانی کی ٹیم صبح تک وہاں تھی اور ہم نے اپنا کام بخوبی انجام دیکر وہاں سے روانہ ہوگئے اب محکمۂ جنگلات کو جو فیصلہ لینا ہوگا وہ لیں گے۔

بتا دیں کہ اس سے قبل 26جولائی 2006 کی تباہ کن برسات میں ممبرا کی پہاڑی کیلاش گیری نگر میں کئی جھوپڑے پہاڑ کی مٹی کے تودے کی زد میں آگئے تھے جس میں 6 بچے ہلاک ہو گئے تھے، جب کہ مہاراشٹر کے پونے کے مالن میں پہاڑ کھسکنے سے پورا مالن گاؤں موت کی آغوش میں چلا گیا تھا اس طرح سے یہاں اکثر برسات میں واقعات رونما ہوتے ہیں لیکن اسکے باوجود ممبئی ، تھانے ، کلوا ، ممبرا ، بھیونڈی گرچہ ہر طرف پہاڑ پر جھوپڑے نطر آئیں گے۔ زمین مافیا اور افسران کی ملی بھگت سے یہ کاروبار عروج پر چل رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details