اردو

urdu

ETV Bharat / state

Thakre And Ambedkar Alliance ٹھاکرے امبیڈکر اتحاد کے بعد مہاراشٹر کی سیاست میں ہلچل - ہندوستانی آئین کے چیف معمار ڈاکٹر بی آر امبیڈکر

دو ماہ کے سیاسی سسپنس کو ختم کرتے ہوئے،شیوسینا( یوبی ٹی) صدر ادھو ٹھاکرے اور پرکاش امبیڈکر کی ونچیت بہوجن اگھاڑی (وی بی اے) نے یہاں گزشتہ شب آنجہانی بالاصاحب ٹھاکرے کی 97ویں یوم پیدائش کوایک بالکل نئے 'شیو شکتی-بھیم شکتی' اتحاد کا اعلان کیا اس موقع پر مہاراشٹر عکاس اگھاڑی ( ایم وی اے) کی ستائش کی گئی جبکہ بی جے پی کو یکسر نظرانداز کردیا گیا ہے۔Thakre And Ambedkar Alliance Key For Maharashtra Politics

ٹھاکرے.امبیڈکر اتحاد کے بعد مہا سیاست میں ہلچل
ٹھاکرے.امبیڈکر اتحاد کے بعد مہا سیاست میں ہلچل

By

Published : Jan 24, 2023, 8:41 PM IST

ممبئی:سابق وزیر اعلیٰ اور بالا صاحب ٹھاکرے کے بیٹے اور امبیڈکر جو ہندوستانی آئین کے چیف معمار ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے پوتے ہیں، دونوں نے مشترکہ طور پر نئے سیاسی اتحاد کا باضابطہ اعلان کیا جس کا مقصد ریاست کو سیاسی ہلچل پیدا کرنا ہے اور ریاست کے مذکورہ سیاسی منظر نامے میں آئندہ بی ایم سی انتخابات لڑنے کے منصوبے کو بھی شامل کیا گیا ہے

ٹھاکرے نے ذرائع ابلاغ کے روبرو چند یادیں پیش کیں اور کہا کہ کس طرح ان کے دادا کیشو سیتارام عرف پربودھنکر ٹھاکرے اور امبیڈکر کے دادا ڈاکٹر بی آر۔ امبیڈکر اچھے دوست تھے اور 'دیش پرتھم' (نیشن فرسٹ) کے نظریے پر عمل پیرا تھے۔

انہوں نے کہاکہ اب ہم قوم کی حفاظت اور عوام کے تحفظات کو بڑھانے کے لیے اکٹھے ہو رہے ہیں۔ ہم مقررہ وقت پر اگلے سیاسی کورسز کے بارے میں فیصلے لیں گے۔

امبیڈکر نے کہا کہ بی جے پی ای ڈی جیسی مرکزی ایجنسیوں کی مدد سے سیاسی قیادت کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے، امبیڈکر نے پیشین گوئی کی کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت جلد ختم ہو جائے گی اور 'شیو شکتی-بھیم شکتی' ٹائی اپ کام کرے گا۔انہوں نے آئین اور جمہوریت کو بچانے کے لیے مہم چلانے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر ٹھاکرے نے دعویٰ کیا کہ کانگریس-نیشنلسٹ کانگریس پارٹی-سینا (یو بی ٹی) پر مشتمل مہا وکاس اگھاڑی اتحادیوں کے ساتھ نئی شراکت داری پر پہلے ہی بات چیت کی گئی ہے، جبکہ امبیڈکر نے امید ظاہر کی کہ ایم وی اے جلد ہی وی بی اے کو قبول کر لے گا۔

دونوں - ٹھاکرے، سینئر لیڈروں جیسے ایم پیز سنجے راوت، اروند ساونت اور سابق وزیر سبھاش دیسائی کے ساتھ تھے، جبکہ امبیڈکر، ریاستی صدر ریکھا ٹھاکر اور ممبئی کے سربراہ ابوالحسن خان کے ہمراہ تھے انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ نئی قوت اقتدار کو ختم کرنے میں فائدہ مند ثابت ہوگی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔

اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہ ٹھاکرے نے امبیڈکر کے ساتھ شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا ہے، کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹولے نے نئے 'شیو شکتی-بھیم شکتی' اتحاد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ریاست اور مرکز میں بی جے پی کو ختم کرنے کے اپوزیشن جماعتوں کے عزائم میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں:BMC on Corruption Charges بی ایم سی نہیں دے رہی بدعنوانیوں کی تحقیق کی اجازت

این سی پی لیڈر انیل دیشمکھ نے بھی سینا (یو بی ٹی) - وی بی اے کے اتحاد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ تمام جماعتوں کو اپنا اتحاد بنانے کا حق ہے۔سینا (یو بی ٹی) کے چیف ترجمان سنجے راؤت نے نشاندہی کی کہ 'شیو شکتی-بھیم شکتی' تجربہ ماضی میں کیا گیا تھا اور "یہ آنجہانی بالاصاحب ٹھاکرے کی خواہش تھی کہ یہ دونوں طاقتیں ریاست میں متحد ہو جائیں۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details