اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہشت گردی کے الزامات سے بری شاکر خلجی نے جمعیت علماء کا شکریہ ادا کیا - دہشت گردانہ الزامات سے بری شاکر خلجی

اورنگ آباد کے حمایت باغ انکاونٹر معاملے میں خصوصی عدالت نے حکم جاری کرتے ہوئے چار ملزمین پر سے یو اے پی اے ایکٹ کو ہٹانے کے ساتھ ہی دہشت گردی کے الزام کو بھی خارج کر دیا تھا۔ ان چار ملزمین میں شامل شاکر خلجی نے بری ہونے کے بعد جمعیت علماء ہند کی لیگل ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے۔

دہشت گردانہ الزامات سے بری شاکر خلجی نے جمعیت علمائے ہند کا شکریہ ادا کیا
دہشت گردانہ الزامات سے بری شاکر خلجی نے جمعیت علمائے ہند کا شکریہ ادا کیا

By

Published : Oct 20, 2021, 5:19 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں دہشت گردی کے الزامات سے بری ہوئے شاکر خلجی نے جمعیت علما ہند کی لیگل ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ میں ایڈوکیٹ تہور پٹھان کو تہنیت پیش کرتے ہوئے قانونی مدد کرنے کے لیے شکریہ ادا کیا۔

مسلسل نو سال تک قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے والے شاکر حسین خلجی نے جمعیت علمائے ہند کے ضلع دفتر پہنچ کر جمعیت کی لیگل ایڈ ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ مہاراشٹر اے ٹی ایس نے سنہ 2012 میں حمایت باغ انکاؤنٹر معاملے میں شاکر خلجی سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

شاکر کے خلاف یو اے پی اے، قتل اور آرمس ایکٹ کے تحت الزامات وضع کیے گئے تھے۔ لیکن بعد میں عدالت نے چاروں مسلم ملزمین پر سے یو اے پی اے ایکٹ کو ہٹا دیا ساتھ ہی دہشت گردی کے الزام کو بھی خارج کر دیا۔

پانچ سال تک چلی اس قانونی لڑائی میں خصوصی عدالت نے چاروں ملزمین کو دہشت گردی اور یو اے پی اے سے بری کردیا۔ جمعیت علماء ہند کے وکیل نے عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

دہشت گردانہ الزامات سے بری شاکر خلجی نے جمعیت علمائے ہند کا شکریہ ادا کیا

وہیں جمعیت علمائے ہند کے لیگل ایڈوائزر ایڈوکیٹ تہور خان پٹھان نے بتایا کہ اورنگ آباد کی خصوصی عدالت نے سنہ 2018 میں ملزم شاکر کو یو اے پی اے اور دہشت گردی کے الزام سے بری کردیا تھا، تاہم ان کو قتل اور آرمس ایکٹ کے تحت سزا سنائی گئی تھی اور اسی معاملے میں شاکر خلجی کو ضمانت پر رہائی ملی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details