اردو

urdu

ETV Bharat / state

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی دس روزہ آسان و مسنون نکاح مہم - آسان و مسنون نکاح

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سکریٹری مولانا عمرین محفوظ رحمانی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ بورڈ پورے ملک کا سب سے متحدہ و مشترکہ پلیٹ فارم ہے۔ اسے اس لیے قائم کیا گیا ہے تاکہ شریعت کی حفاظت اور سماج میں پھیلی برائیوں پر قدغن لگایا جاسکے۔

مولانا عمرین محفوظ رحمانی
مولانا عمرین محفوظ رحمانی

By

Published : Mar 14, 2021, 9:07 PM IST

Updated : Mar 14, 2021, 10:58 PM IST

مولانا عمرین نے کہا کہ 'موجودہ وقت میں شادی کی تقریبات سے متعلق جو صورتحال ہیں اس پر پرسنل لاء بورڈ کو تشویش ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ اسلام نے جو آسان اور سادہ نکاح کا نظام بتایا ہے اسے پورے اسلامی معاشرے میں نافذ کیا جائے۔

مولانا عمرین محفوظ رحمانی

انہوں نے کہا کہ 'بے جا رسم و رواج اور جہیز جیسی لعنت کے تعلق سے کُھل کر اظہار خیال کیا جائے اور انہیں روکنے کی حتی الامکان کوشش کی جانی چاہیے۔

مولانا عمرین محفوظ رحمانی نے مزید کہا کہ 'آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی اصلاح معاشرہ کمیٹی نے اس تعلق سے با ضابطہ طور پر مہاراشٹر، گجرات، تلنگانہ، مدھیہ پردیش ریاستوں کے تمام علمائے کرام و دانشوران کی توجہ اس جانب دلائی ہے اور آن لائن مشاورتی میٹنگ میں ذہن سازی کی گئی ہے کہ معاشرے میں آسان اور مسنون نکاح کی مہم چلائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست مہاراشٹر میں 14 مارچ سے دس روزہ مہم بنام 'سادہ اور مسنون نکاح' چلائی جارہی ہے۔ اس مہم کے دوران چھوٹے چھوٹے جلسے اور کارنر میٹنگ کی جائے گی۔ اس دس روزہ مہم کے تعلق سے مکمل خاکہ تیار کیا گیا ہے اور اسی کے مطابق ہر علاقے میں کام کیا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں مولانا موصوف نے کہا کہ علما کی جانب سے اس تجویز پر اتفاق کیا گیا ہے کہ جو بچیاں غریب و پسماندہ ہیں ان کے لیے انفرادی و اجتماعی شادی کا نظم کیا جائے اور الگ الگ تنظیمیں اس کے لیے آگے آئیں۔

Last Updated : Mar 14, 2021, 10:58 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details