اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھیونڈی: 38 عارضی مذبح خانے

بامبے ہائی کورٹ کے حکم کے بعد بھیونڈی میونسپل کارپوریشن اور پولیس انتظامیہ نے ہاؤسنگ سوسائیٹیز میں قربانی کرنے پر مکمل طور سے پابندی عائد کیا ہے۔

بھیونڈی: 38 عارضی مذبح خانے

By

Published : Aug 11, 2019, 8:14 PM IST

Updated : Sep 26, 2019, 4:42 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل صنعتی اور مسلم اکثریتی شہر بھیونڈی میں عید قرباں کے موقع پر میونسپل کارپوریشن نے شہر کے مختلف علاقوں میں 38 عارضی مذبح خانے بنائے ہیں۔

عارضی مذبح خانوں پر کارپوریشن انتظامیہ نے پانی اور صاف صفائی کا خصوصی نظم کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

بھیونڈی: 38 عارضی مذبح خانے، ویڈیو

بامبے ہائی کورٹ کے حکم کے بعد بھیونڈی شہر میں میونسپل کارپوریشن نے بلڈنگوں کے احاطے،کھلی جگہوں اور گھر کے آنگن میں قربانی کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

محکمہ صحت کی نگرانی میں ان عارضی مذبح خانوں پر صاف صفائی اور جراثیم کش اودیات کے چھڑکاؤ کا خصوصی نظم کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ قربانی سے قبل جانوروں کی طبی جانچ کی جائے گی جس کے لیے انیمل بریڈنگ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 90 افسران کو تعینات کیا جائے گا۔

میونسپل کمشنر اشوک کمار رنکھامب نے عیدالضحیٰ کے پیش نظر سبھی عارضی مذبح خانوں میں وافر مقدار میں پانی کی فراہمی، مساجد کے سامنے صاف صفائی، قربانی سے قبل اور بعد میں عارضی مذبح خانوں کی صفائی اور جراثیم کش اودیات کے چھڑکاؤ پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت دی ہے۔

محکمہ صحت کی سربراہ ڈپٹی میونسپل کمشنر وندنا گلوے نے بامبے ہائی کورٹ کے حکم کا حوالہ دیکر احکامات جاری کئے ہیں جس میں انہوں نے شہریوں کوہدایت دی ہے کہ وہ اپنے گھر یا بلڈنگ کے احاطے میں قربانی نہ کریں۔

انہوں نے انتباہ دیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Last Updated : Sep 26, 2019, 4:42 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details