مالیگاؤں میں ایک طرف کورونا کی وجہ 65 اموات ہوئی ہیں تو دوسری جانب غیر معمولی 1200 سے زائد جانیں طبی سہولیات بروقت نہ ملنے کی وجہ سے گئی ہیں۔
اس کے علاوہ لاکھوں کی تعداد میں پاورلومز ورکرز، مزدور و دیگر طبقہ متاثر ہوا۔ ان متاثرین کے ساتھ انصاف کے لیے تحریک انصاف کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اس طرح کا اظہار خیال معروف سیاسی و سماجی کارکن جاوید انور نے کیا۔
مالیگاؤں میں تحریک انصاف کمیٹی کی تشکیل تحریک انصاف کمیٹی کے ذمہ داران نے ریاستی و مرکزی سرکاری سے لاک ڈاؤن کے دوران ہوئی تمام اموات پر ان کے وارثین کو معاضہ دینے کا مطالبہ کیا ہے اور مزدوروں کو بھی سرکاری امداد کا مطالبہ کیا ہے۔
کمیٹی کی جانب سے شہر میں ہوئی پراسرا اموات کی تحقیقات کے لیے اعلٰی سطح پر انکوائری کمیشن بٹھانے کے علاوہ کووڈ 19 کے لیے کارپوریشن نے جو خرچ کیا اس کی بھی انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔
اس کمیٹی میں جاوید انور، منصور احمد، جنید سہارا، محمد رمضان، اشتیاق احمد 42، حفیظ الرحمن و دیگر سیاسی، سماجی و وملی شخصیات شامل ہیں۔