ممبئی:ریاست میاراشٹر میں وقف بورڈ املاک کو لے کر سماجی کارکن سید رضوان نے کہاکہ میں ان املاک کے وقف ہونے کے ثبوت پیش کئے لیکن وقف کے ایک کارکن نے اُنکی شکایت لینے سے انکار کیا۔
اس بارے میں میں ممبئی کے رہنے والے سید رضوان نے وقف بورڈ میں ایک شکایت کی اور کہا کہ ان املاک کے وقف ہونے کے ثبوت اُنکے پاس موجود ہیں اسلئے وقف بورڈ انکی شکایت کو قبول کرے اور ان ساری 185 املاک کو وقف کی املاک قبول کرے کیونکہ یہ املاک سن 1923 سے وقف ہے اور ایک بار جب وقف ہوچکی ہے تو اب یہ املاک ہمیشہ کے لیے وقف ہوگئی ایک اب وقف بورڈ اسے ہمیشہ کے لیے وقف کی املاک کی مہر لگاۓ۔