اردو

urdu

ETV Bharat / state

Hate Speech Against Muslims پرویش ورما کے بیان پر سید امتیاز جلیل کا رد عمل - ایم آئی ایم رکن پارلیمان امتیاز جلیل کا رد عمل

رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل نے کہا کہ مجھے شرم آتی ہے کہ میرے ساتھ پارلیمنٹ میں بیٹھنے والے رکن نے ایسا بیان دیا ہے ،انھیں یہ نہیں پتہ ہے کہ ہندوستان کی تہذیب کیا ہے،ملک کو آزاد کرانے میں کن لوگوں نے اپنی جانوں کی قربانی دی تھی، اس طرح کے لوگ اپنے آپ کو بڑا دکھانے کے لئے مسلمانوں کے خلاف بیان دیتے ہیں۔Reaction of MIM MP Imtiaz Jalil

سید امتیاز جلیل
سید امتیاز جلیل

By

Published : Oct 15, 2022, 2:27 PM IST

مجلس اتحاد المسلمین کے رکن پارلیمان سیّد اِمتیاز جلیل نے بی جے پی رکن پارلیمان پرویش ورما کے مسلمانوں کے ساتھ کاروباربائیکاٹ کے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ اس طرح کے بیانات کو لے کر بی جے پی خاموش ہوتی رہتی ہے اس کا مطلب ہے یہ کہ بی جی پی اس طرح کے بیان دینے والوں کی حمایت کرتی ہے لیکن جب بین الاقوامی سطح پر اِن بیانات کی مخالفت ہوتی ہے تو بعد میں مرکز حکومت اس طرح کے بیان دینے والے لیڈران کے خلاف کارروائی کرتی ہے۔Reaction of MIM MP Imtiaz Jalil

سید امتیاز جلیل

بی جے پی کے رکن پارلیمان پرویش ورما نے بیان دیا تھا کہ مسلمانوں کے ساتھ کاروبار نہ کرے اور اِنکے کاروبار کا بائیکاٹ کیا جائے، اس پر مجلس اتحاد المسلمین کے رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل نے کہا کہ مجھے شرم آتی ہے کہ میرے ساتھ پارلیمنٹ میں بیٹھنے والے رکن نے ایسا بیان دیا ہے ،انھیں یہ نہیں پتہ ہے کہ ہندوستان کی تہذیب کیا ہےڈ ملک کو آزاد کرنے میں کن لوگوں نے اپنی جانوں کی قربانی دی تھی، اس طرح کے لوگ اپنے آپ کو بڑا دکھانے کے لئے مسلمانوں کے خلاف بیان دیتے ہیں، پرویش ورما نے بھی کہا کہ مسلمانوں کے ساتھ کاروبار نہ کرے، اور ان کے کاروبار کا بائیکاٹ کریںا اس طرح کے بیان دینے والوں کو پارٹی کی جانب سے کوئی روک ٹوک نہیں کی گئی۔


وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل نے کہا وزیراعظم ملک میں کوئی بھی معاملے کو لے کر ٹویٹ کرتے ہیں لیکن انہوں نے یہ ضروری نہیں سمجھا کہ اس معاملے پر بھی ٹویٹ کیا جائے اور اس طرح کے بیان دینے والوں کے خلاف کوئی کاروائی بھی نہیں کی جاتی ہے جب وزیر اعظم اپنی خاموشی اختیار کرتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ یہ جو بیان دیا گیا ہے وہ پوری پارٹی کی جانب سے دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی اس طرح کی سیاست کرکے ملک کو کمزور نہ کرے، ہمارے مُلک میں ایک مذہب کو ماننے والے لوگ نہیں رہتے ہیں بلکہ ہمارے پاس ہر مذاہب کو ماننے والے لوگ ایک ساتھ رہتے ہیں اس لیے انہیں کو ہندوستانی کہا جاتا ہے۔


بی جے پی کے لیڈر پرویش ورما پر رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے کہا ہے کہ پرویش ورما جیسے لوگ چپراسی بھی نہیں بن سکتے، لیکن ان کے والد وزیر اعلیٰ تھے اس لیے بی جے پی نے انہیں رکن پر پارلیمان بنایا۔

مزید پڑھیں:Hate Speech Against Muslims بی جے پی رکن پارلیمان کا مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان
بین الاقوامی سطح پر جب اس طرح کے معاملات کو لے کر آواز اٹھتی ہے تو فیر بی جے پی کو اس طرح کے بیان دینے والوں پر کاروائی کرنا پڑتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details