اردو

urdu

ETV Bharat / state

آرے میں درختوں کی کٹائی پر سپریم کورٹ نے روک لگائی - آرے میں مزید پیڑ نہیں کاٹے جائیں گے

ممبئی کے آرے کالونی کے جنگلات کو بچانے کے لیے ایک عرضی دائر کی گئی تھی جس پر سپریم کورٹ نے سماعت کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ فی الحال آرے میں تمام کٹائی پر روک لگائی جاتی ہے اور اب کسی بھی درخت کو کاٹنے کی اجازت نہیں ہے۔

مزید پیڑ نہیں کاٹے جائیں گے

By

Published : Oct 7, 2019, 11:33 AM IST

Updated : Oct 7, 2019, 12:23 PM IST

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے آرے کالونی کے جنگل کے پیڑوں کی کٹائی پر سپریم کورٹ نے فی الحال پوری طرح سے روک لگا دی ہے۔ اس کیس کی سماعت جسٹس ارون مشرا ور جسٹس اشوک بھوشن کی بینچ کررہی ہے۔

اس معاملے میں دائر کی گئی ایک عرضی پر سماعت کرتے ہوئے بینچ نے کہا ہے کہ' فی الحال کوئی پیڑ نہیں کاٹا جائےگا۔ ہوسکتا ہے یہ کبھی جنگل کا علاقہ رہا ہو، لینڈ یوز دو سال پہلے بدلا گیا۔ ہم یہ جاننا چاہتے ہیں کہ پہلے اس کا اسٹیٹس کیا ہے'؟

بینچ نے مزید کہا کہ' مہاراشٹر حکومت رپورٹ دے اور یہ بتائے کہ آپ نے کتنے پیڑ کاٹے ہیں اور اس بات کی بھی تفصیلات دی جائے کہ آپ نے کتنے پیڑ لگائے ہیں'۔

آرے کالونی کے جنگلات

واضح رہے کہ ممبئی کے آرے کالونی میں پیڑوں کو کٹائی سے بچانے کے لیے طلبأ کی ایک تنظیم نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا اور تنظیم نے چیف جسٹس آف انڈیا کو اس تعلق سے ایک خط بھی لکھا تھا کہ انھیں اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اس معاملے کی فوری سماعت کرنی چاہیے اور پیڑوں کی کٹائی پر روک لگنی چاہیے۔

طلبأ نے اپنی اپیل میں کہا تھا کہ' گذشتہ چار اکتوبر سے آرے میں غیر قانونی طریقے سے پیروں کو کاٹا جا رہا ہے اور اس کے خلاف احتجاج کرنے والے سیکڑوں لوگوں کو حراست میں لیا گیا تھا جس میں سے 29 افراد مشروط ضمانت پر رہا بھی ہوئے ہیں۔

اس کیس کی اگلی سماعت 21 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔

Last Updated : Oct 7, 2019, 12:23 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details