اردو

urdu

ETV Bharat / state

شکتی بل کے متعلق مشورے 15 جنوری تک قبول کیے جائیں گے : انیل دیشمکھ

گزشتہ دنوں ہونے والے حکومت مہاراشٹرکے سرمائی اجلاس میں خواتین اور بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے "شکتی بل" کی تجویز اراکین اسمبلی کے زیر غور لائی گئی۔

شکتی بل کے متعلق مشورے 15 جنوری تک قبول کیے جائیں گے : انیل دیشمکھ
شکتی بل کے متعلق مشورے 15 جنوری تک قبول کیے جائیں گے : انیل دیشمکھ

By

Published : Jan 7, 2021, 9:59 AM IST

غور و خوض کرنے کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ اس بل کو ایک جوائنٹ کمیٹی کے سپرد کیا جائے گا تاکہ اس کے تمام پہلوؤں پر روشنی ڈالنے کے بعد اس کو روبہ عمل لایا جائے۔ ریاستی وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے آج میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شکتی بل کو مارچ میں ہونے والے اسمبلی اجلاس میں پیش کرنے کے بارے میں بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم تمام اراکین اسمبلی کے ساتھ دو مرتبہ میٹنگیں کر چکے ہیں جن میں بہت ہی مفید مشورے بھی سامنے آئے اب ہم مہاراشٹر کی عوام کے ساتھ ساتھ خواتین کی تنظیموں، وکلاء کی تنظیموں سے گزارش کرتے ہیں کہ خواتین کے تحفظ کے سلسلے میں ہمیں آپ اپنی آراء سے نوازیں۔

شکتی بل کے متعلق مشورے 15 جنوری تک قبول کیے جائیں گے : انیل دیشمکھ

انہوں نے مزید کہا کہ سماجی تنظیموں کے ساتھ ساتھ خواتین اور وکلاء کی تنظیمیں اپنی اپنی آراء ہمیں 15 جنوری تک ودھان بھون میں پہنچائیں۔ نیز جوائنٹ کمیٹی کے اراکین آنے والی 11 جنوری کو ناگپور میں شکتی بل کے متعلق صلاح و مشورہ کے لئے میٹنگ کا انعقاد کر رہے ہیں جس میں آپ آکر اپنے خیالات کا اظہار کرسکتے ہیں۔ اسی طرح جوائنٹ کمیٹی کی میٹنگ مورخہ 19 جنوری کو ممبئی میں اور 29 جنوری کو اورنگ آباد میں ہونے والی اس میں صلاح و مشورہ کے بعد شکتی بل کے متعلق جو مفید مشورے دستیاب ہونگے ا سے شکتی بل میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details