اردو

urdu

ETV Bharat / state

سی اے اے کے خلاف اورنگ آباد میں طلبا کی ہڑتال

دہلی کے شاہین باغ میں جاری غیر معینہ ہڑتال کی حمایت میں اورنگ آباد کے طلبا نے دہلی گیٹ پر غیرمعینہ زنجیری ہڑتال شروع کی ہے۔

By

Published : Jan 13, 2020, 2:53 PM IST

اے اے اور این آر سی کے خلاف اورنگ آباد میں طلباءکا احتجاج
اے اے اور این آر سی کے خلاف اورنگ آباد میں طلباءکا احتجاج

طلبا کا کہنا ہے کہ 'وہ اس وقت تک اپنی ہڑتال ختم نہیں کریں گے جب تک کہ سی اے اے اور این آر سی واپس نہیں لیا جاتا۔'

دہلی کا شاہین باغ اگر این آر سی مخالف تحریک کا مرکز بنا ہے تو مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں دہلی گیٹ ڈویژنل کمشنر دفتر کے قریب شاہین باغ کے حامیوں کی آماجگاہ بن گیا ہے۔

شاہین باغ اور جے این یو کی حمایت میں ذات پات اور مذہب سے اوپر اٹھ کر طلبا زنجیری ہڑتال کر رہے ہیں۔ گذشتہ دو روز سے یہ طلبا رات کے اندھیرے اور سردی کے باوجود ڈٹے ہوئے ہیں۔

اے اے اور این آر سی کے خلاف اورنگ آباد میں طلباءکا احتجاج

اس زنجیری ہڑتال میں رات کے وقت انقلابی شاعری کے ذریعے ماحول کوگرمایا جارہا ہے۔ اورنگ آباد کی فضا میں فیض حبیب جالب اور دیگر شاعروں کا کلام گونج رہا ہے۔ ان نوجوانوں کو شہریان کی طرف سے بھرپور تائید و حمایت مل رہی ہے۔

نوجوانوں کا کہنا ہے کہ 'وہ اپنے مطالبات سے دستبردار نہیں ہوں گے۔'

For All Latest Updates

TAGGED:

Protest

ABOUT THE AUTHOR

...view details