اردو

urdu

ETV Bharat / state

غیر قانونی تعمیرات کے خلاف 18 دنوں سے احتجاج پر بیٹھا نوجوان - مالیگاؤں نیوز

شہر مالیگاؤں میں ناجائز تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کا دائرہ بڑھتا جا رہا ہے جس کے خلاف ایک طالب علم گذشتہ 18 دنوں سے میونسپل کارپوریشن کے گیٹ پر احتجاج پر بیٹھا ہوا ہے۔

student protest
student protest

By

Published : Jun 20, 2021, 8:54 PM IST

مالیگاؤں کے سنگمیشور علاقے کا رہنے والا پرتاپ جی بھاؤ پوار نام کا نوجوان گریجویشن میں زیر تعلیم ہے اور وہ گذشتہ 18 دنوں سے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے گیٹ پر غیرقانونی تعمیرات کے خلاف اکیلا غیر معینہ مدت کےدھرنے پر بیٹھا ہوا۔

غیرقانونی تعمیرات کے خلاف احتجاج

اس تعلق سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے پرتاپ سے گفتگو کی جس میں انہوں نے بتایا کہ سنمگشیور کے کارپوریٹر راجا رام بابو راؤ جادھو (شیوسینا) جو کارپوریشن اسٹینڈنگ کمیٹی چیئرمین ہیں نے غیر قانونی تعمیرات کئے ہیں۔

پرتاپ نے بتایا کہ کارپوریٹر راجا رام نے غیر قانونی طور پر بلڈنگ بنائی ہے جبکہ انہیں کارپوریشن کی جانب سے ٹاؤن پلاننگ ایکٹ کے تحت نوٹس بھی دیا گیا ہے لیکن اس پر کارپوریشن کمشنر کی جانب سے کوئی عملی اقدامات گزشتہ ایک سال میں نہیں ہوئے۔

اس معاملے میں پرتاب پوار نے احتجاج کی راہ اختیار کی اور کارپوریشن گیٹ پر اکیلے ہی احتجاج کرنے بیٹھ گئے۔

پرتاپ نے کہا کہ جب تک معاملہ حل نہیں ہوتا وہ یونہی بے مدت ہڑتال پر بیٹھے رہیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 'گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران کارپوریشن کمشنر کو کئی بار لیٹر دیا جاچکا ہے۔ایک لیٹر 26 اگست 2020 کو کمشنر کو دیا تھا جس میں کارپوریٹر و اسٹینڈنگ کمیٹی چیئرمن کے ذریعے غیر قانونی تعمیر کے خلاف اپیل کی گئی تھی لیکن کمشنر کے مسلسل نظر انداز اور پولیٹیکل پریشر کے بعد انہوں نے یکم جون 2021 سے دھرنا شروع کیا اور مطالبہ کیا کہ کارپوریٹر راجا رام بابو راؤ جادھو (شیوسینا) کی رکنیت ختم کی جائے۔

واضح رہے کہ شہر مالیگاؤں میں یہ ایسا پہلی بار دیکھا جارہا ہے کہ ایک اکیلا نوجوان پورے کارپوریشن انتظامیہ اور پولیٹیکل لابی کے خلاف ڈٹا ہوا ہے اور شہر کی نامور سیاسی و سماجی تنظیمیں اور معروف سماجی کارکنان بھی اس کے ساتھ کھڑے رہنے اور فوٹو کھنچوانے سے کترا رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details