اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممبئی: منشیات کی اسمگلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی میں سختی - ممبئی میں منشیات کی سپلائی

منشیات فروش جس طرح ممبئی میں منشیات کی سپلائی کر رہے ہیں اسی طرح سے منشیات فروش ہوائی راستوں کا انتخاب کرتے ہوئے بیرون ممالک میں بھی منشیات سپلائی کر رہے ہیں۔

ممبئی: منشیات کی اسمگلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی میں سختی
ممبئی: منشیات کی اسمگلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی میں سختی

By

Published : Sep 10, 2021, 7:43 PM IST

حال ہی میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے ریاست مہاراشٹر کے ممبئی ائیرپورٹ پر ایک بیرون ممالک کے باشندے کو شک کی بنیاد پر گرفتار کیا تفتیش میں اس منشیات سپلائر نے اپنے پیٹ میں بھری مقدار میں نشہ آور اشیاء رکھی تھی۔

جس کے بعد اس ملزم کو جے جے اسپتال لے جایا گیا اور آپریشن کے بعد اسکے پیٹ سے ایک کلو سے زائد مقدار میں کیپسول نما کوکن ضبط کی گئی۔

ممبی ائیرپورٹ پر گزشتہ ایک برس میں تین معاملے سامنے آئے جس میں 7 کلو سے زائد کی منشیات ضبط کی گئی ہے جبکہ تین ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جس کی قیمت تقریباً 55 کروڑ کے آس پاس بتائی جا رہی ہے۔

ممبئی: منشیات کی اسمگلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی میں سختی

یہ بھی پڑھیں: ممبئی: پولیس افسر کی صحافیوں کے ساتھ دھکہ مکی کا ویڈیو وائرل

دراصل سمر وانکھیڈے اپنی پہلی پوسٹنگ کے دوران ممبئی ائیرپورٹ پر تعینات تھے۔ نارکوٹکس کنٹرول بیورو میں عہدہ سمنبھلنے کے بعد انہونے اپنے اس پرانے نیٹورک کو پھر سے بیدار کیا جس کی وجہ سے ائیرپورٹ پر منشیات فروشوں پر اب لگام لگ گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details