اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کےاورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے سابق میئر نند کمار گھوڈیلے کی ایٹ کھیڑا میں ایک نجی رہائش گاہ ہے جہاں رات کے وقت میں آوارہ کُتّوں کے ایک جھنڈ نے ان کے گھر میں آکر دروازے کے سامنے رکھے 15 ہزار روپے مالیت کے جوتوں کا ایک جوڑا اٹھاکر غائب کردیا۔ اگلی صبح جب نند کشور چہل قدمی کیلئے گھر سے باہر نکلے تو انہون نے جوتوں کو غائب پایا۔ انہیں قطعی یقین نہیں تھا کہ انکے جوتے کتوں اٹھاکر لے گئے ہیں لیکن جب سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی گئی تو کتوں کو ایسے جوتوں چراتے ہوئے پایا گیا جیسے کہ وہ ایک منصوبہ بند طریقے سے اس مشن پر آگئے تھے۔
فوٹیج دیکھنے کے بعد جوتے کی تلاش کے لیے میونسپل کارپوریشن کے کُتّے پکڑنے والے کارندوں کی خدمات طلب کی گئیں جنہوں نے کم از کم چار آوارہ کتے پکڑ لئے۔ تاہم کتا کیسے بتا سکتا ہے کہ جوتا کہاں رہ گیا ہے؟ معلوم ہوا ہے کہ حال ہی میں سابق میئر نے ایک شاپنگ مال سے 15000 روپے قیمت کا جوتون کا جوڑا خریدا تھا۔ دیر رات سابق میئر نے معمول کے مطابق گھر کے باہر اپنے جوتے اتارے رات کو سوتے وقت گھر کی باؤنڈری وال کا دروازہ بند نہیں تھا۔ اسی لیے رات کو کچھ آوارہ کتے گھر میں گھس آئے اس سے پہلے کتے گھر میں گھوم کر حالات کا اندازہ لیا پھر ایک کتے نے دروازے پر رکھا جوتا منہہ میں دبایا اور رفو چکر ہوگیا۔