اردو

urdu

ETV Bharat / state

Stone Pelting on Aaditya Thackeray آدتیہ ٹھاکرے کے قافلے پر پتھراؤ - مہاراشٹر کی سیاست

ضلع اورنگ آباد کے مہلگاؤں میں شیوسینا لیڈر آدتیہ ٹھاکرے کے قافلے پر پتھراؤ کیا گیا۔ Aaditya Thackeray’s car pelted with stones

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Feb 8, 2023, 9:15 AM IST

اورنگ آباد: شیوسینا لیڈر و ایم ایل اے آدتیہ ٹھاکرے کل اورنگ آباد کے دورے پر تھے۔ آدتیہ ٹھاکرے اور اپوزیشن لیڈر امباداس دانوے کی گاڑی کے سامنے کچھ لوگوں نے ہنگامہ کیا۔ آدتیہ ٹھاکرے کا پروگرام اور رامائی کا جلوس اورنگ آباد ضلع کے مہلگاؤں میں ایک ساتھ شروع ہوا۔ اس وقت رامائی کے جلوس کو روک دیا گیا جس کے بعد لوگوں نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے پتھراؤ کیا۔ اس دوران کچھ لوگوں نے آدتیہ ٹھاکرے کے قافلے پر بھی پتھراؤ کیا جس سے وہاں صورتحال کچھ دیر کے لئے کشیدہ ہوگئی۔ آدتیہ ٹھاکرے کل مہلگاؤں اور ویجاپور کے دورے پر تھے۔ اس دوران دیر شام مہلگاؤں میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔ وہیں دوسری جانب رمابائی امبیڈکر کا یوم پیدائش بڑے ہی دھوم دھام سے منایا جارہا تھا اور مہلگاؤں میں شیو سمواد یاترا بھی نکالی جارہی تھی۔ مہلگاؤں میں آدتیہ ٹھاکرے کا پروگرام جاری تھا۔ اسی دوران بھیما سینکوں کا جلوس بھی ڈی جے کے ساتھ آرہا تھا تبھی پولیس اہلکاروں نے بھیما سینکوں سے درخواست کی کہ وہ جلوس اور ڈی جے کو یہاں روک دیں۔ اس وقت مشتعل بھیما سینکوں نے اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسٹیج کی جانب پتھراؤ کردیا۔

اس وقت پروگرام سے شیوسینا رہنما چندر کانت کھیر خطاب کررہے تھے۔ علاقے میں کشیدگی کو دیکھتے ہوئے چندرکانت کھیر نے اپنی تقریر ختم کردی۔ آدتیہ ٹھاکرے جیسے ہی تقریر کے لیے کھڑے ہوئے، وہ اسٹیج پر بولنے کے بجائے نیچے اترے گئے اور اسٹیج کے نیچے سے ہی تقریر کرنے لگے۔ تقریر کے آغاز میں ہی آدتیہ نے معافی مانگی اور یہ بھی کہا کہ آپ کو ڈی جے بجا کر یوم پیدائش منانا چاہیے۔ آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ بھیما شکتی-شیوا شکتی ایک ہی ہے۔ اگر آپ ڈی جے بجانا چاہتے ہیں تو بجائیں۔ پروگرام کے بعد یوم پیدائش منا رہے لوگوں نے آدتیہ ٹھاکرے اور امباداس دانوے کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی۔ لیکن آدتیہ ٹھاکرے کی گاڑی کو سکیورٹی گارڈز نے بحفاظت باہر نکال لیا۔

یہ بھی پڑھیں : Sharad Pawar Criticized the Government ہمیں فرقہ پرستوں کے مقابل متحد رہناہے، شردپوارکا کوکن میلہ میں اظہارِ خیال

ABOUT THE AUTHOR

...view details