اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورنگ آباد میں کورونا ویکسین کے اسٹاک میں کمی

اورنگ آباد ضلع انتظامیہ کے پاس کورونا ویکسین کا ذخیرہ اب برائے نام رہ گیا ہے، اگر فوری طور پر اقدامات نہیں کیے گئے تو کورونا ویکسین مہم متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

اورنگ آباد میں کورونا ویکسین کے اسٹاک میں کمی
اورنگ آباد میں کورونا ویکسین کے اسٹاک میں کمی

By

Published : Apr 10, 2021, 8:32 AM IST

مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں کورونا وبا پر قابو پانے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے کورونا ٹیکہ کاری پر زور دیا جارہا ہے، لیکن اورنگ آباد ضلع انتظامیہ کے پاس کورونا ویکسین کا ذخیرہ برائے نام ہے۔

ضلع کلکٹر نے اس بات کا اعتراف کیا کہ انتظامیہ کے پاس فی الوقت صرف ستاون ہزار ہی ویکسین موجود ہیں، وہیں اب تک اورنگ آباد شہر میں تین لاکھ سے زائد افراد کو کورونا کا ٹیکہ لگایا جاچکا ہے۔

ویڈیو

شہری حدود میں یومیہ چار سے پانچ ہزار افراد کو کورونا کے ٹیکے لگوائے جارہے ہیں سرکاری حکام نے اس بات کا بھی اعتراف کیا ہے کہ عوامی تعاؤن میں اضافہ ہورہا ہے لیکن کورونا ویکسین کا اسٹاک مزید تین روز تک ہی چل سکتا ہے ، ایسے میں اگر فوری اقدامات نہیں کیے گئے تو کورونا ویکسین مہم متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details