اردو

urdu

ETV Bharat / state

'چھ کمشنریٹ میں اسپورٹس یونیورسٹیز بنائی جائیں گی' نانا پٹولے - اورنگ آباد کی خبریں

مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر نانا پٹولے نے کہا کہ ریاست کے چھ کمشنریٹز میں اسپورٹس یونیورسیٹیز قائم کی جائیں گی۔

'چھ کمشنریٹز میں اسپورٹس یونیورسٹیز بنائی جائیں گی'
'چھ کمشنریٹز میں اسپورٹس یونیورسٹیز بنائی جائیں گی'

By

Published : Aug 17, 2021, 7:21 PM IST

اطلاعات کے مطابق مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں انٹرنیشنل اسپورٹس یونیورسٹی قائم کرنےکا منصوبہ تھا، لیکن سیاسی دباؤ کی وجہ سے اسے پونے منتقل کردیا گیا، جس کو لے کر شہر کے لوگوں میں مایوسی پائی جارہی ہے۔

'چھ کمشنریٹز میں اسپورٹس یونیورسٹیز بنائی جائیں گی'

مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر نانا پٹولے نے کہا کہ ریاست کے چھ کمشنریٹز میں اسپورٹس یونیورسیٹیاں قائم کی جائیں گی۔

نانا پٹولے ان دنوں اورنگ آباد کے دورے پر ہیں، صوبیداری گیسٹ ہاؤس میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں پٹولے نے اس بات سے انکار کیا کہ اورنگ آباد میں کوئی انٹرنیشنل اسپورٹس یونیورسٹی کا مجوزہ منصوبہ ہے۔

'چھ کمشنریٹز میں اسپورٹس یونیورسٹیز بنائی جائیں گی'

تاہم کانگریس رہنما نے اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ ریاست کے چھ کمشنریٹز اضلاع میں اسپورٹس یونیورسٹیاں قائم کی جائے گی۔

مودی حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے مہاراشٹر کا کروڑوں روپیہ ادا نہیں کیا ہے، جس کی وجہ سے ریاست کو مالی دشواریوں کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اورنگ آباد میں خواتین کی ادبی تقریب

نانا پٹولے نے کہا کہ آزادی کے بعد سے راجیو گاندھی اور اندرا گاندھی نے ملک کو متحد رکھنے کے لیے اپنی جان قربان کی۔ کانگریس صرف یہ چاہتی ہے کہ 'ہمارے ملک میں لوگ بھائی چارے سے رہیں۔'

نانا پٹولے نے کہا ہے کہ دنیا میں بہت سے ممالک ایسے ہیں جنہوں نے مذہب کے نام پر کھیل کھیلا، ان کی طالبان جیسی حالت ہے لیکن ہم بھارت میں ایسا نہیں ہونے دیں گے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details