کورٹ نے کہا کہ 'عدالت کے پہلے کے حکم کے مطابق تمام ملزمین کو اب سے ہفتے میں کم از کم ایک بار عمل کرنا ہوگا۔'
ابھی تک، ٹھاکر صحت یا رکن پارلیمان کی حیثیت سے مصروفیت کے سبب عدالت میں حاضر نہیں ہونے کا عذر پیش کرتی رہی ہیں۔ عدالت نے غیر ضروری درخواستیں دائر کرنے اور عدالت کا قیمتی وقت ضائع کرنے پر ایک ملزم سدھاکر چترویدی پر جرمانہ بھی عائد کیا۔
ملزم نے اے ٹی ایس کیس ڈائری کے حصول کے لیے درخواست دائر کی تھی ، جسے عدالت نے تاخیر سے ہٹ دھرمی کے سوا کچھ نہیں قرار دیا اور ملزم پر دس ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا اور تین روز میں جرمانہ ادا کرنے کو کہا۔