اردو

urdu

ETV Bharat / state

سبکدوش اسسٹنٹ کمشنر سے ای ٹی وی بھارت کی خصوصی گفتگو - مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کا ممبا دیوی حلقہ اسمبلی

مہاراشٹر اسمبلی الیکشن کی سرگرمیاں عروج پر ہیں اور اس مرتبہ کئی نئے چہرے انتخابی میدان میں اپنی قسمت آزما رہے ہیں، اس مناسبت سے ممبا دیوی حلقہ اسمبلی سے آزاد امیدوار سے ای ٹی وی بھارت کی خاص ملاقات۔

سبکدوش اسسٹنٹ کمشنر

By

Published : Oct 8, 2019, 7:08 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کا ممبا دیوی حلقہ اسمبلی اس مرتبہ کافی چرچہ میں ہے، اس حلقے سے بی ایم سی کے سبکدوش اسسٹنٹ کمشنر اودے شیروڈکر بھی انتخابی میدان میں ہیں، حلاںکہ انہوں نے کسی بھی پارٹی سے ٹکٹ نہ لیتے ہوئے بطور آزاد امیدوار الیکشن میں قسمت آزمائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بی ایم سی کے سبکدوش اسسٹنٹ کمشنر اودے شیروڈکر، ویڈیو

ممبا دیوی علاقے میں اپنی سخت کارروائی کے لیے مشہور اودے شیروڈکر کو علاقے سے کتنے ووٹ ملیں گے اس تعلق سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا لیکن شیروڈکر کا کہنا ہے کہ انہوں نے جو کارروائیاں کی تھیں وہ عوام کی بھلائی کے لیے کی تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے ذریعہ جب میں اسسٹنٹ کمشنر کے عہدے پر تعینات تھا اس دوران بھی اس علاقے کو نئی تعمیراتی شکل دینے کی ہر ممکن کوشش کی ہے لیکن ابھی بھی علاقے کو بہتر بنانے کے ساتھ کئی اہم تجاویز ان کے پاس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ ان تجاویز کو اسی وقت عملی جامعہ پہنا سکتے ہیں جب علاقے کی عوام انہیں اسمبلی پہنچائے گی۔

واضح رہے کہ بی ایم سی میں اسسٹنٹ کمشنر کے عہدے پر تعینات رہتے ہوئے اودے شیروڈکر کی شبیہ ایک ایماندار اور سخت افسر کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details