اردو

urdu

ETV Bharat / state

South Korean YouTuber Harassed ممبئی میں کوریائی خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے الزام میں دو افراد گرفتار - South Korean YouTuber molested

ممبئی کے کھار علاقے میں ایک کورین لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ کورین لڑکی یوٹیوب بلاگر ے۔ لڑکی جب بلاگ بنا رہی تھی تو دو لڑکوں نے اس کے ساتھ بدتمیزی شروع کردی۔ چھیڑ چھاڑ کے دونوں ملزمین کو ممبئی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ South Korean YouTuber Molested

South Korean YouTuber Harassed
ممبئی میں کوریائی خاتون کے ساتھ چھیڑخانی

By

Published : Dec 1, 2022, 7:41 PM IST

ممبئی: مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں کوریائی خاتون کے ساتھ سر راہ چھیڑ خانی کرنے والے دو اوباش کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ متاثرہ خاتون نے ٹویٹر پر اس کی شکایت کی تھی جس کے بعد پولیس نے کارروائی کی اور 12 گھنٹوں کے اندر ملزمین کو باندرہ سے گرفتار کیا۔

تفصیلات کے مطابق کوریا سے تعلق رکھنے والی خاتون ٹراویلر سے ممبئی میں دو اوباش نوجوانوں نے چھیڑ خانی کی اور سر راہ خاتون کا ہاتھ پکڑ کے اسے اپنی بائیک بٹھانے کی کوشش کی۔ اس دوران کوریائی خاتون مسلسل انکار کرتی رہی اور اس نے نوجوانوں سے ایسا نہ کرنے کی درخواست کی لیکن نوجوان نہیں مانے اور مسلسل اس خاتون کو پریشان کرتے رہے۔ چونکہ کوریائی خاتون ایک یوٹیوبر ٹراویلر ہے اس لیے اس جس وقت یہ سارا معاملہ ہو رہا تھا تب خاتون کا کیمرہ چالو تھا اور ساری حرکتیں اس میں ریکارڈ ہوگئیں۔

اس کے بعد کوریائی خاتون نے ٹویٹر کے ذریعے ان نوجوانوں کے خلاف ممبئی پولیس کمشنر سے شکایت کی۔ کوریائی خاتون کے ساتھ چھیڑخانی کے اس واقعہ نے ممبئی شہر میں سنسنی پیدا کر دی تھی اور خواتین میں تحفظ کا مسئلہ پیدا ہوگیا تھا۔ 29 نومبر کی شب کو کھار روڈ علاقہ میں جب یہ خاتون لائیو پر تھی تو اسی دوران ان اوباش نوجوانوں نے اس کے ساتھ نازیبا حرکت کی پہلے تو خاتون کے ساتھ چھیڑخانی کرنے کی کوشش کی اور پھر وہ نہیں مانی تو دونوں نے اس کا ہاتھ کھینچ کر اسے موٹر سائیکل پر میں بٹھانے کی کوشش کی اسی دوران ایک نوجوان نے خاتون کا بوسہ لینے کی بھی کوشش کی۔

ممبئی پولیس نے خاتون کی شکایت پر دونوں نوجوان کو باندرہ علاقہ سے گرفتار کیا ہے۔ ان دونوں کی شناخت مبین چاند محمد شیخ (19 سال) اور محمد نقیب صدر عالم انصاری (21 سال) ہوئی ہے۔ ان دونوں کو جب گرفتار کیا گیا تو دونوں نے اعتراف جرم کر لیا اور کہا کہ انہوں نے اس خاتون کے ساتھ یہ حرکت کی تھی۔ پولیس نے دونوں کو عدالت میں حاضر کیا اور عدالت نے انہیں ریمانڈ پر رکھنے کا حکم صادر کیا ہے۔ ممبئی پولیس کی یہ کارروائی پولیس کمشنر وویک پھنسلکرکی ایما پر انجام دی گئی۔

مقامی ڈی سی پی انیل پارسکر نے بتایا کہ کوریائی خاتون کے ساتھ چھیڑخانی کے معاملے میں دونوں اوباش نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس سے مسلسل پوچھ گچھ کی جاری ہے۔ پولیس ان کے مجرمانہ ریکارڈ کی بھی جانچ کر رہی ہے اور یہ بھی معلوم کر رہی ہے کہ ماضی میں ان دونوں نے ایسی کوئی حرکت کی تھی یا نہیں جس کی رپورٹ پولیس میں درج نہیں ہے۔ پولیس نے خواتین سے اپیل کی ہے کہ وہ اس قسم کے نوجوانوں کو سبق سکھانے کیلئے ان کی شکایت کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details