اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: سرحد پر ناگپور سے تعلق رکھنے والا سپاہی ہلاک - line of control

پاکستان نے جمعہ کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سرحد پار سے بھاری گولہ باری کی جس میں سیکیورٹی فورسز کے 5 اہلکار اور 6 شہری اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

جموں و کشمیر: سرحد پر ناگپور سے تعلق رکھنے والا سپاہی ہلاک
جموں و کشمیر: سرحد پر ناگپور سے تعلق رکھنے والا سپاہی ہلاک

By

Published : Nov 14, 2020, 9:26 AM IST

گذشتہ روز جموں و کشمیر کی سرحد پر شدید گولہ باری کے نتیجے میں نائیک بھوشن رمیشراؤ ستائی ساکنہ ضلع ناگپور، کٹول ہلاک ہو گئے۔

اٹھائیس سالہ ستائی 6 مراٹھا لائٹ انفنٹری سے منسلک تھے۔

کلکٹر کے دفتر کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ وہ پاکستان کے ذریعہ گریز سیکٹر میں کنزلوان میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کے دوران ہلاک ہوئے تھے۔

ستائی، جس کے والد مزدور ہیں، 2011 میں آرمی میں شامل ہوئے تھے۔

پاکستان نے جمعہ کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سرحد پار سے بھاری گولہ باری کی جس میں سیکیورٹی فورسز کے 5 اہلکار اور 6 شہری اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

عہدیداروں اور ذرائع نے بتایا کہ بھارتی فوجیوں نے شدید جوابی کارروائی کی ، اس کے بنیادی ڈھانچے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچانے کے علاوہ 8 پاکستانی فوجی ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details