اردو

urdu

ETV Bharat / state

SIO In Aurangabad ایس آئی او کی قومی یکجہتی اور محبت کے پیغام عام کرنے کوشش

اورنگ آباد میں ایس آئی او(ساؤتھ مہاراشٹر)کی جانب سے نفرت کے ماحول میں محبت اورقومی یکجہتی کے پیغام کوعام کرنے کے مقصد سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں تمام مذاہب کے لوگوں نے شرکت کی۔ اس دوران اسلامی اسکالر نوشاد عثمان کی مراٹھی کتاب مانو تیچا سندیش کا اجرا عمل میں آیاSIO In Aurangabad

ایس آئی او کی قومی یکجہتی اور محبت کے پیغام عام کرنے کوشش
ایس آئی او کی قومی یکجہتی اور محبت کے پیغام عام کرنے کوشش

By

Published : Sep 15, 2022, 12:49 PM IST

نفرت کے ماحول میں محبت کے پیغام کو عام کرنے کی کوشش ایس آئی او ساؤتھ مہاراشٹر کی جانب سے کی جارہی ہے،قومی یکجہتی کے لئے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر معروف مصنف اور سابق رجسٹرار،بامو شیش راؤ چوہان کے ہاتھوں معروف اسلامی اسکالر نوشاد عثمان کی مراٹھی کتاب ’’مانو تے چا سندیش‘‘ انسانیت کا پیغام کا اجرا ہوا ۔SIO Organise National Unity Function In Aurangabad

اس تقریب میں مسلم دانشوروں کے علاوہ برادران وطن خاص طور پر مراٹھا مہا سنگھ اور دیگر تنظیموں کے ذمہ داروں نے شرکت کی۔مہمانان نے نفرت کے ماحول میں انسانیت کے پیغام کو عام کرنے کی کوشش کی ستائش کی، پروگرام میں شرکا نے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا اور مصنف کو نیک خواہشات پیش کی۔

اسلامک اسکالر نوشاد عثمان نے کہا کہ آج ملک کی جو فضا بنی ہوئی ہےاس پر بے حد افسوس ہے۔اس ماحول میں صرف مسلمانوں کو ہی ہدف بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔اسی لئے علاقائی زبان کی بدولت عام لوگوں تک اپنی اپنی باتوں کو سمجھانا لازمی ہے۔ اسلام میں کن کن چیزوں کی کیا اہمیت ہے۔مساجد،مدرسوں کی سرگرمیوں کو لے ایک کتاب لکھی گئی ہے۔اس کتاب کے ذریعہ ہم وطنوں تک پیغام پیجچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Muslim Prisoners in Indian Jail بھارتی جیلوں میں تیس فیصد قیدی مسلم ہیں، رپورٹ


جماعت اسلامی ہند اورنگ آباد ضلع صدر واجد قادری کا کہنا ہے کہ ایس آئی او کی اس کوشش کی تعریف کرنی چاہئے۔آج کے دور میں انسانیت کا پیغام عام کرنے والوں کی تعداد بہت کم ہے ۔ان میں سے چند لوگ اگر ایسا کرتے ہیں۔ وہ تعریف قابل ہے ۔جن لوگوں کو اسلام کے تعلق سے غلط فہمی ہے۔ اسے دور کرنا ہے اور مختلف مذاہب کے لوگوں کو جوڑنے کی کوشش کرنی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details