مہاراشٹرا کے اورنگ آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا تھا لیکن ریاست میں نافذ لاک ڈاؤن کے بعد کچھ ہی دنوں میں کورونا مریضوں کی تعداد میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔
اورنگ آباد: کورونا کے مریضوں کی تعداد میں نمایاں کمی - Aurangabad
اورنگ آباد میں کورونا کے معاملے میں مسلسل ہورہے اضافے کے سبب نافذ لاک ڈاؤن سے کورونا مریضوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے۔
کورونا کے مریضوں کی تعداد میں نمایاں کمی
اس بات کا اعتراف اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے شعبہ ہیلتھ کی انچارج ڈاکٹر نیتا پاڈلکر نے کیا ہے۔
اس دوران ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عوامی تعاون اور انتظامیہ کی چوکسی کے سبب اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے حدود میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی تعداد صرف تین سو تک سمٹ گئی ہے، جو اچھی علامت ہے لیکن عوام کو اب بھی احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا ہے۔
TAGGED:
اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن