شیو سینا کے سینئر رہنما سنجے راوت نے شرومنی اکالی دل کے قومی جمہوری اتحاد(این ڈی اے) سے ناطہ توڑنے کے بعد ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ جس اتحاد میں شوسینا، اکالی دل نہیں میں اسے این ڈی اے نہیں مانتا۔
انہوں نے کہا کہ شیوسینا کو مجبورا این ڈی اے سے نکلنا پڑا اور اب اکالی دل نکل گئی ہے، این ڈی اے کو اب نئے ساتھی مل گئے ہیں۔میں انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔