شیوسینا نے مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ایسی صورتحال میں عام شہری سستے سی این جی پر چل رہا تھا لیکن مرکزی حکومت نے سی این جی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا ہے، ایسی صورتحال میں غریب عوام اگر زندہ رہیں تو کیسے رہیں؟'
شیو سینا نے کہا کہ 'پٹرول وڈیزل کی قیمت کے ساتھ ساتھ ایل پی جی کی قیمت میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور سی این جی بھی آج سے 2.58 روپے فی کلو مہنگا ہوگیا ہے۔ قیمتوں میں اس اضافے کے بعد ایک کلو سی این جی کی قیمت 52 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔
سی این جی کی قیمتوں میں یہ اضافہ عام لوگوں کے لئے ایک بہت بڑا دھچکا ہے۔ سی این جی کے ساتھ ساتھ گھریلو پائپ لائن گیس کی قیمت میں بھی 55 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا گیا ہے۔
شیوسینا نے کہا کہ 'کورونا جیسے بحران میں آٹے، نمک، چائے، چینی، سبزی، تیل، پٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں۔