مہاراشٹر کے ٹی ای ٹی ایگزام گھوٹالے میں ایک بار پھر ریاستی وزیر عبدالستار کا نام سامنے آیا ہے۔ شیوسینا کا الزام ہے کہ ریاستی وزیر کے تعلیمی اداروں میں ملازمت کرنے والے بارہ افراد اس فرضی امتحان کے ریکٹ میں شامل پائے گئے ہیں۔ShivSena Attack MLA Abdul Sattar ON TET Scam
ShivSena Attack MLA Abdul Sattar شیوسینا نے کہاکہ کُچھ دن پہلے ہی ان کے خاندان کے ممبران کا نام بھی اس فہرست میں شامل تھا ۔اس پر ریاستی وزیر خود کو دودھ کا دھلا ثابت کررہے تھے۔لیکن وہ اپنے آپ کوبے قصوروار ثابت نہیں کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Sharad Pawar Slams Gujarat Govt: بلقیس بانو کے مجرمین کی رہائی پر شردپوار نے گجرات حکومت پر تنقید کی
شیوسینا نے ٹی ای ٹی گھوٹالے میں ریاستی وزیر عبدالستار کے ملوث کی جانچ کا مطالبہ کیا ہے، شیوسنا کے ودھان پریشد کے اپوزیشن لیڈر امباداس دانوے کا کہنا ہیکہ جانچ میں تمام حقائق سامنے آسکتے ہیں اس ٹی ای ٹی گھوٹالے میں تقریبا ساڑھے سات ہزار سے زیادہ افراد میں ملوث ہے ۔اس میں اساتذہ اور سرکاری حکام بھی شامل ہے ۔جس کو لے کر عبدالستار نے وضاحت کی تھی لیکن اب شیو سینا ودھان پریشد اپوزیشن لیڈر لیڈر امبا داس دانوے نے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔