مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو ’تھپڑ مارنے‘ کی بات کہنے والے مرکزی وزیر نارائن رانے کے خلاف مہاراشٹر بھر میں مخالفت کی جا رہی ہے۔
مرکزی وزیر نارائن رانے کے خلاف شیو سینا کا اورنگ آباد میں احتجاج اسی طرح اورنگ آباد میں بھی شیو سینا حامیوں نے کرانتی چوک پولیس اسٹیشن میں مرکزی وزیر نارائن رانے کے خلاف معاملہ درج کروایا ہے۔
مرکزی وزیر نارائن رانے کے خلاف شیو سینا کا اورنگ آباد میں احتجاج کرانتی چوک علاقے میں پہنچ کر نارائن رانے کا پتلا نذر آتش کیا اور ان کے خلاف نعرے بازی کرکے اپنا احتجاج درج کروایا۔
یہ بھی پڑھیں: مرکزی وزیر نے راہل گاندھی کو کہا ’بیل‘
شیو سینا کارکنان کا کہنا ہے کہ اگر کوئی بھی ریاست کے وزیر اعلی پر غلط بیان بازی کریگا اسے برداشت نہیں کیا جائیگا۔