شیوسینا نے لداخ کی وادی گلوان میں چینی فوجیوں کے ساتھ 'پرتشدد چھڑپ' میں 20 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت پر وزیراعظم نریندر کو اپنے ترجمان اخبار سامنا میں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
سامنا کے مطابق 'یہ بھارت کی عزت اور سالمیت پر شدید حملہ ہے'۔

سامنا نے لکھا ہے کہ 'وہ لوگ جو پنڈت نہرو کو مورد الزام ٹھہرایا کرتے تھے، انہیں خود کا احتساب کرنے کی ضرورت ہے کہ آخر نئے بھارت میں 20 فوجیوں کی شہادت کیسے ہوئی؟'۔
چینی فوجیوں نے وادی گلوان میں گھیرا اور انہیں خاردار لاٹھیوں سے پیٹا۔ اچانک چینی فوجیوں نے ان پر حملہ کیا۔ اس سے قبل پاکستانی فوج نے کشمیر میں ہمارے فوجیوں کا سر قلم کیا تھا۔ تب ہم سب چیخ رہے تھے کہ ہم ایک کے بجائے دس سر لائیں گے۔ تو اب خاموشی کیوں چھائی ہوئی ہے؟'۔