اردو

urdu

ETV Bharat / state

شیوسینا کے رکن پارلیمان سنجے جادھو نے استعفی دے دیا

سنجے جادھو نے اپنا استعفیٰ پارٹی کے سربراہ اور مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو بھیج دیا ہے۔

شیوسینا کے رکن پارلیمان سنجے جادھو نے استعفی دے دیا
شیوسینا کے رکن پارلیمان سنجے جادھو نے استعفی دے دیا

By

Published : Aug 27, 2020, 7:30 AM IST

مہاراشٹر کے پربھنی سے شیوسینا کے رکن پارلیمان سنجے جادھو نے لوک سبھا کی رکنیت سے استعفی دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے علاقے کے پارٹی کارکنوں کے ساتھ انصاف کرنے سے قاصر ہیں۔

جادھو نے اپنا استعفیٰ پارٹی کے سربراہ اور مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو بھیج دیا ہے۔

سنجے جادھو نے خط میں لکھا کہ 'اگر میں اپنے علاقے میں شیوسینا کارکنوں کے ساتھ انصاف کرنے سے قاصر ہوں تو مجھے پارٹی کا رکن پارلیمان بننے کا کوئی حق نہیں ہے لہذا براہ کرم میرا استعفیٰ قبول کریں۔'

جادھو نے کہا کہ وہ ضلع پربھنی میں جنتور زرعی پیداوار مارکٹ کمیٹی (اے پی ایم سی) کے غیر سرکاری منتظم کی تقرری پر ناخوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'میں گذشتہ 8-10 ماہ سے پربھنی میں جنٹور اے پی ایم سی کے ایڈمنسٹریٹر کی تقرری کے معاملے پر عمل پیرا ہوں۔ اب این سی پی کے ایک فرد کو غیر سرکاری ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا گیا ہے اور یہ شیوسینا کارکنوں کی توہین ہے۔'

سنجے جادھو وزارت زراعت اور کسانوں کی بہبود کے لیے مشاورتی کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details