اردو

urdu

ETV Bharat / state

شیو سینا کے رکن پارلیمان مستعفی

مرکزی وزیر اور شیوسینا کے رکن پارلیمان اروند ساونت نے نریندر مودی کابینہ سے استعفی دے دیا ہے۔وہ کابینہ میں مرکزی وزیر برائے مملکت ہیوی انڈسٹریز اینڈ پبلک انٹرپرئز کے عہدے پر فائز تھے۔

By

Published : Nov 11, 2019, 9:24 AM IST

شیو سینا کے رکن پارلیمان مستعفی


انہوں نے ٹویٹ میں کہا کہ ' لوک سبھا انتخابات سے قبل اقتدار میں رہنے کے لیے ایک مشترکہ فارمولے پر رضامندی بن گئی تھی۔اب، اس فارمولے کی تردید کرنا شیو سینا کے لیے زبردست خطرہ ہے۔ بی جے پی کی مہاراشٹر میں بہت زیادہ پیشرفت ہوئی ہے۔ شیوسینا کا موقف حقیقت پر مبنی ہے۔ ایسے حالات میں مرکزی حکومت کے ساتھ کام کرنا کیسے ممکن ہوگا؟ اور اسی وجہ سے میں مرکزی وزیر کی حیثیت سے استعفی دے رہا ہوں۔'

شیو سینا کے رکن پارلیمان کا مودی کابینہ سے استعفیٰ دینے کا اعلان

واضح رہے کہ گذشتہ روز شیوسینا رہنما ریاست کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ہوٹل ریٹریٹ گئے تھے جہاں شیوسینا کے تمام اراکین اسمبلی ٹھہرے ہوئے ہیں۔

شیو سینا کے رکن پارلیمان کا مودی کابینہ سے استعفیٰ دینے کا اعلان

اس سے قبل مہاراشٹر میں بی جے پی نے حکومت سازی سے انکار کر دیا جس کے بعد نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے قومی ترجمان نواب ملک نے اس بات کا اعلان کیا کہ 12 نومبر کو این سی پی کے اراکین اسمبلی کی میٹنگ ہے، اگر اس وقت تک شیوسینا، این سی پی کے پاس تجویز بھیجتی ہے تو یقینی طور پر اس پر غور کیا جاسکتا ہے۔ لیکن اس کے لیے شیوسینا کو این ڈی اے سے اپنا رشتہ توڑنا ہوگا اور اپنے مرکزی وزرا کو مرکزی کابینہ سے استعفیٰ دلوانا ہوگا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details