اورنگ آباد:مہاراشٹر اسمبلی کے اسپیکر راہل نارویکر نے اپنے فیصلے میں شندے شیو سینا کو اصلی شیو سینا قرار دیا۔ اسپیکر نے شندے کے تمام ارکان اسمبلی کو صحیح قرار دیا تھا۔ اس کے بعد مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں ایکناتھ شندے شیو سینا کے کارکنان نے شہر کے کرانتی چوک میں پٹاخے پھوڑ کر مٹھائی کھلا کر، جشن منا رہے تھے، تو اچانک ادھو ٹھاکرے شیو سینا کے حامی کرانتی چوک پر پہنچ گئے۔
دوسرے جانب وزیراعلی و ریاستی حکومت کے خلاف نعرے بازی کرنے لگے، دیکھتے ہی دیکھتے دونوں سیاسی پارٹیوں کے حامی آمنے سامنے آگئے اور دونوں ہی حامیوں نے ایک دوسرے کے خلاف زوردار نعرے بازی شروع کردی۔ موقع پر موجود پولیس نے دونوں حامیوں کو خاموش کرانے کی کوشش کی۔ کافی کوششوں کے بعد دونوں حامیوں کو پولیس نے الگ کیا۔اس دوران پولیس نے ادھو ٹھاکرے شیو سینا کے کچھ حامیوں کو اپنے ساتھ گاڑی میں لے گئی۔