اردو

urdu

ETV Bharat / state

Sharad Pawar Withdrawal Resignation لوگوں کے جذبات نے استعفیٰ واپس لینے پر مجھے مجبور کیا

شرد پوار نے این سی پی کے قومی صدر کے عہدے سے استعفیٰ واپس لے لیا ہے۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ میں آپ کے جذبات کی توہین نہیں کر سکتا میں جذباتی ہو گیا ہوں اور اپنا فیصلہ واپس لے رہا ہوں۔

لوگوں کے جذبات نے استعفیٰ واپس لینے پر مجھے مجبور کیا
لوگوں کے جذبات نے استعفیٰ واپس لینے پر مجھے مجبور کیا

By

Published : May 5, 2023, 8:15 PM IST

ممبئی: این سی پی کے سربراہ شرد پوار نے کہا کہ 2 مئی کو میں نے پارٹی کے پی صدر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ ایسا لگتا تھا کہ میری کئی سالوں کی سروس کے بعد مجھے ریٹائر ہونا ہے۔ان ہی باتوں کے مدنظر میں نے استعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد این سی پی کے کئی کارکنوں اور عہدیداروں نے میرے اس استعفیٰ سے تکلیف محسوس کی۔ مجھے اس فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔ اس لئے میرے خیر خواہ اور کارکنان کے جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے میرا فیصلہ بدل رہا ہوں اور استعفیٰ واپس لے رہا ہوں۔

شرد پوار نے مزید کہا کہ میں اس سب سے جذباتی ہو گیا ہوں۔پارٹی کے تمام کارکنان اور رہنماوں کے فون آ رہے ہیں۔تمام لوگوں کی ایک ہی بات ہے کہ استعفیٰ واپس لے لیجے۔سب کے جذبات کو دیکھتے ہوئے میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے قومی صدر کے عہدے سے دستبردار ہونے کا فیصلہ واپس لیتا ہوں۔ میں دوبارہ صدر کا عہدہ قبول کر رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:NCP Panel Rejects Pawar's Resignation این سی پی کور کمیٹی نے شرد پوار کا استعفیٰ نامنظور کیا

تجربہ کار سیاسی رہنما نے کہا کہ آنے والے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر بہت سے لوگوں نے مجھ سے درخواست کی جس میں کئی قومی پارٹیوں کے لیڈر بھی شامل ہیں۔ان کے بعد کے جانشین کے سوال پر شرد پوار نے کہا کہ یہاں بیٹھے ہوئے سبھی ملک کو سنبھال سکتے ہیں۔ انہیں موقع ملنے کی دیر ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ شرد پوار نے 2 مئی کو این سی پی صدر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details