اردو

urdu

ETV Bharat / state

شرد پوار شیوسینا کے 'مارگ درشک'

شیوسینا نے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار کو ریاست میں بننے والی حکومت کا 'مارگ درشک' (رہبر) قرار دیا ہے۔

شرد پوار شیوسینا کے 'مارگ درشک'
شرد پوار شیوسینا کے 'مارگ درشک'

By

Published : Nov 28, 2019, 6:20 PM IST

شیو سینا کے ترجمان 'سامنا' کے اداریہ میں کہا گیا ہے کہ شیو سینا، این سی پی اور کانگریس اتحاد کو آگے بڑھانے میں این سی پی کے سربراہ شرد پوار نے بی جے پی کو اقتدار سے دور رکھنے کے لیے کافی کوششیں کی ہیں، ان کا طویل تجربہ اور رہبری میں ہم سبھی کے ساتھ ہیں لہٰذا حکومت کسی کو دھوکے میں رکھ کر کوئی کام نہیں کرے گی۔

مراٹھی روزنامہ 'سامنا' کے اداریے میں مزید لکھا گیا کہ 15 اگست 1947 کو ملک کو آزادی ملنے کے موقع پر جو خوشنما، خوشی اور بہار کا ماحول تھا، مہاراشٹر میں بھی اسی طرح کی خوشی کا ماحول بنا ہوا ہے'۔

اداریے میں بی جے پی کا نام لیے بغیر کہا گیا کہ ریاست کے سرکاری ادارےکسی کے خلاف انتقامی جذبے کے تحت کام نہیں کریں گے۔

اخبار میں کہا گیا ہے کہ شیوسینا کی قیادت مرکز کے سامنے کسی بھی دباؤ میں نہیں رہے گا۔

اس ادرایے میں لکھا گیا کہ سابق وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس نے شیوسینا، این سی پی اور کانگریس حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین پہیوں پر چلنے والی حکومت زیادہ دنوں تک نہیں چلے گی لیکن یہ ان کی غلط فہمی ہے۔

اس اداریے میں دعوی کیا گیا کہ ریاست کی ترقی کے معاملے میں تینوں پارٹیوں میں کسی بات پر کوئی شک و شبہ نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details