ایڈہاک کمیٹی کے رکن شاداب عثمانی کو بھیونڈی شہر میں اے آئی ایم آئی ایم کا مقامی صدر بنایا گیا ہے۔
گزشتہ برس بھیونڈی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات سے قبل ایم آئی ایم کی مقامی کمیٹی میں زبردست تبدیلی ہوئی تھی، جس سے کچھ عہدیداروں نے پارٹی کا دامن چھوڑ کر دوسری پارٹی میں شمولیت اختیار کرلیا تھا۔ اس کے بعد سے مجلس نے ایڈہاک کمیٹی تشکیل دی تھی اور مقامی صدارت کا عہدہ خالی تھا۔
پارلیمانی انتخابات کے اعلان کے بعد ایک بار پھر ایم آئی ایم نے مسلم اکثریتی شہر بھیونڈی میں اپنی سرگرمیاں تیز کرتے ہوئے نئے صدر کی تقرری کا اعلان کیا ہے۔
اے آئی ایم آئی ایم کے رہنما ایاز گلزار مولوی نے بتایا کہ پارٹی کے کارکنان اور رہنماؤں سے صلاح و مشورہ کے بعد شاداب عثمانی کو بھیونڈی شہر کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
اس موقعے پارٹی کے کارکنان و عہداران موجود تھے۔ پارٹی کے کارکنان کے مطابق شاداب عثمانی کے انتخاب سے علاقے میں پارٹی کو مظبوطی ملے گی۔