ممبئی کے ماہم میں سمندر سے سوٹ کیس میں برآمد لاش کے اعضا کا معمہ حل کر کے ایک موسیقار کی قاتلہ 19 سالہ لڑکی اور اس کے معشوق کو گرفتار کر نے کا ممبئی کرائم برانچ نے دعوی کیا ہے۔
ویڈیو : جنسی استحصال سے پریشان لڑکی نے کیا موسیقارسوتیلے والد کا قتل بتایا جاتا ہے کہ جنسی استحصال سے تنگ آکر لڑکی نے سوتیلے باپ کا قتل کیا تھا۔
لاش کے اعضاء ملنے کے محض پانچ دنوں میں ہی ممبئی کرائم برانچ نے دعوی یہ کیا ہے۔
ممبئی کرائم برانچ کے پاس لاش کے اعضاء کا کوئی سراغ نہیں تھا، صرف لاش کے بیگ سے برآمد شرٹ اور المو ٹیلر کے ٹیگ کے سوا کچھ ایسا سراغ نہیں تھا جس سے لاش کی شناخت ہو سکے کہ یہ جسم کے اعضا کس کے ہیں اس پر کرائم برانچ نے المو ٹیلر سے ہی قتل کی تفتیش شروع کردی اور المو ٹیلر کے ٹیگ سے ہی قتل کا سراغ لگا۔