اورنگ آباد:مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں سمردھی ایکسپریس وے پر ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے میں 12 عقیدت مندوں کی موت ہو گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ کچھ لوگ 'سیلانی بابا درگاہ' کی زیارت کے لیے گاڑی میں جا رہے تھے۔ راستے میں ان گاڑی کی ٹرک سے ٹکر ہو گئی۔ اس میں کئی عقیدت مند جاں بحق ہو گئے۔ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں 12 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں ایک چار ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ بیس افراد زخمی ہوئے ہیں۔ وائجا پور اور سمبھاجی نگر کے گھاٹی اسپتال میں زخمیوں کو داخل کرایا گیا ہے۔ یہ حادثہ ویجاپور کے قریب سمردھی ہائی وے پر جمبر گاؤں کے ٹول پلازہ پر پیش آیا۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب عقیدت مندوں سے بھری مِنی بس ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ ابتدائی جانکاری کے مطابق تمام مسافر ناسک ضلع کے پاتھرڈی اور اندرا نگر کے رہنے والے ہیں۔