اردو

urdu

ETV Bharat / state

شیئر بازار میں زبردست گراوٹ - آئی ٹی اور ٹیک کی

جموں و کشمیر میں بدلتے حالات کے پیش نظر ملک کی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کا اعتماد ڈگمگا گیا اور سینسیکس اور نفٹی میں زبردست گراوٹ درج کی گئی۔

جموں و کشمیر میں تشویشناک حالات کے سبب سینسیکس میں سوا پانچ سو پوائنٹس کی گراوٹ

By

Published : Aug 5, 2019, 11:37 AM IST

ہفتے کے پہلے کاروباری دن شئیر بازار کی شروعات تیز گراوٹ کے ساتھ ہوئی، سینسیکس 575 اور نفٹی 180 پوائنٹس کی گراوٹ درج کی گئی۔

جموں و کشمیر میں تشویشناک حالات کے سبب سینسیکس میں سوا پانچ سو پوائنٹس کی گراوٹ

شروعاتی کاروبار میں ہی سینسیکس کی گراوٹ بڑھ کر 575.34 پوائنٹ پہنچ گئی یہ 36542.88 پر کاروبار کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

اس دوران نفٹی بھی 180.65 پوائنٹ کی کمزوری کے ساتھ 10816.70 پر کاروبار کرتے دیکھا گیا۔

غور طلب ہے کہ بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا 30 شیئروں والاسینسیکس صبح 276.50 پوائنٹ کی گراوٹ کے ساتھ 36842.17 پر کھلا، جبکہ نیشنل اسٹاک ایکسچنج ( این اے ایس) کا 50 شیئروں والا نفٹی 101.55 پوائنٹ کی کمزوری کے ساتھ 10895.80 پر کھلا۔

خبریں لکھے جانے تک نفٹی 10839.80 پوائنٹس پر تھا۔

سینسیکس میں آئی ٹی اور ٹیک کی تین کمپنیوں کو چھوڑ کر دیگر تمام 27 کمپنیوں کے شیئرز میں گراوٹ درج کی گئی تھی

ABOUT THE AUTHOR

...view details